From Wikipedia, the free encyclopedia
سادہ لفظوں میں جوکھم (انگریزی: Risk) سے مراد کسی ناچاقی صورت حال کا وجود میں آنا ہے۔[1] جوکھم میں غیر یقینی کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے کہ کسی بھی سرگرمی کا اثر یا تاثیر سامنے مشاہدے میں آئے گی، جو کسی انسانی قدر کو متاثر کرے گی (جیسے کہ صحت، تن درستی، جائداد یا ماحول)۔ جوکھم میں اکثر زور منفی پہلو اور ناپسندیدہ عواقب پر ہوتا ہے۔[2] اس تعلق سے کئی تعریفیں تجویز کی جا چکی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر جوکھم سے متعلق عام سمجھ بوجھ جو مختلف محاذوں پر رائج ہے، وہ یہ ہے کہ یہ "مقاصد پر غیر یقینی کی اثر انگیزی ہے"۔ [3]
جوکھم کے بارے سوچ، اس کے تجزیے کے عام طریقے اور جائزے، جوکھم کی پیمائش اور یہاں تک کہ جوکھم کی تعریفیں مختلف عملی زاویوں سے الگ الگ ہو سکتی ہیں، جیسے کہ کاروبار، معاشیات، ماحولیات، مالیات، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، صحت، بیمہ، حفاظت اور صیانت، وغیرہ۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.