سوئس ریاضی دان From Wikipedia, the free encyclopedia
یوہان برنولی ایک سوئس ریاضی دان اور برنولی خاندان کا ایک بہت مشہور ریاضی دان تھا۔ وہ 27 جولائی 1667ء کو سویٹزر لینڈ کے شہر بازیل میں پیدا ہوا۔ وہ مشہور ریاضی دان لیونہارڈ اویلر کا بچپن میں استاد بھی رہا ہے۔
یوہان برنولی | |
---|---|
(جرمنی میں: Johann Bernoulli) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 جولائی 1667ء [1][2][3][4][5] بازیل [6][5] |
وفات | 1 جنوری 1748ء (81 سال)[1][2][3][4][7][5][8] بازیل [9] |
رہائش | سویٹزرلینڈ |
شہریت | سویٹزرلینڈ |
مذہب | کالوینی |
رکن | رائل سوسائٹی ، سائنس کی پروشیائی اکیڈمی ، روس کی اکادمی برائے سائنس ، سائنس کی روسی اکادمی |
اولاد | نکولس برنولی دوم ، ڈینیال برنولی [10]، جون برنولی دوم |
بہن/بھائی | |
خاندان | برنولی خاندان |
عملی زندگی | |
مقام_تدریس | جامعہ بازیل |
مادر علمی | جامعہ بازیل |
ڈاکٹری مشیر | جیکب برنولی |
استاذ | گوٹفریڈ ویلہم لائبنیز |
ڈاکٹری طلبہ | ڈینیال برنولی لیونہارڈ اویلر Johann Samuel König Pierre Louis Maupertuis |
تلمیذ خاص | لیونہارڈ اویلر ، ڈینیال برنولی |
پیشہ | ریاضی دان [11]، طبیعیات دان ، اکیڈمک ، طبیب ، استاد جامعہ [12]، سائنس دان [13] |
پیشہ ورانہ زبان | لاطینی زبان [2][14]، فرانسیسی [14]، ولندیزی زبان |
شعبۂ عمل | ریاضی [15]، میکانیات [15]، ریاضیاتی تحلیل [15]، تفریقی حسابان [15]، حسابان [15]، طبیعیات [15] |
ملازمت | جامعہ بازیل [16] |
اعزازات | |
رائل سوسائٹی فیلو | |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
جون کے والد نکولس برنولی کی خواہش تھی کے وہ کاروبار کے بارے میں تعلیم حاصل کرے تاکہ اپنے خاندان کا مصالحوں کا کاروبار سنبھال سکے مگر جون کو کاروبار میں دلچسپی نہیں تھی اس لیے اس نے اپنے والد کو اس بات پر قائل کیا کہ وہ طب پڑھے۔ تاہم اس کو طب بھی پسند نہیں آیا اور اس نے ریاضی میں دلچسپی لینی شروع کر دی اور اپنے بڑے بھائی جیکب برنولی کے ساتھ ریاضی پڑھنا شروع کر دی ۔[17] اگرجہ اس نے اپنی تعلیم جامعہ بازیل سے حاصل کی مگر اپنے بھائیوں کے ساتھ کیلکولس پڑھنے میں کافی وقت لگایا۔ وہ پہلے ریاضی دان تھے جنھوں نے نہ صرف کیلکولس کو پڑھا اور سمجھا، بلکہ اسے بہت سارے مسائل حل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا [18]۔
یونیورسٹی سے پڑھنے کے بعد جون نے کیلکولس پڑھانا شروع کر دی۔ 1694ء میں اس نے شادی کی اور ہالینڈ میں یونیورسٹی اف گروننگن ریاضی کا پروفیسر بن گیا۔ اپنے سسر کی درخواست پر 1705ء میں وہ بازیل واپس آیا اور اپنے بھائی جیکب برنولی کی وفات کے بعد جامعہ بازیل میں اس کی جگہ پڑھانا شروع کر دیا۔
اگرچہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے سے پہلے جون اور جیکب ایک ساتھ کام کرتے تھے مگر بعد میں انھیں ایک دوسرے سے حسد ہونے لگا اور وہ ایک دوسرے سے مقابلے بازی کرنے لگے۔ جیکب کی وفات کے بعد جون اپنے ہی بیٹے اور مشہور ریاضی دان ڈینیل برنولی دوم کے ساتھ حسد کرنے لگا۔ 1738ء میں باپ بیٹے نے الگ الگ تقریبا ایک ساتھ سيالی حرکيات (fluid dynamics) پر مقالہ لکھا، جون نے اپنے بیٹے پر فوقیت حاصل کرنے کے لیے اپنے مقالے میں دو سال پرانی تاریخ ڈال دی۔ 1 جنوری 1748ء کو بازیل میں ہی اس کا انتقال ہو گیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.