From Wikipedia, the free encyclopedia
جیکب برنولی ایک سوئس اور برنولی خاندان کا انتہائی نامور ریاضی دان تھا۔ وہ 27 دسمبر 1654ء کو سویٹزر لینڈ کے شہر بازیل میں پیدا ہوا۔ اپنے باپ کی خواہش پر اس نے الٰہیات پڑھی۔ مگر اپنے والدین کی خواہش کے برعکس اس نے ریاضی اور فلکیات بھی پڑھی۔ اس نے 1676ء سے 1682ء تک یورپ کا دورہ کیا اور سائنس اور ریاضی کی نئی دریافتوں کے متعلق آگاہی حاصل کی، جن میں رابرٹ بوائل اور رابرٹ ہک کی کاوشویں بھی شامل تھیں۔ گوٹفریڈ ویلہم لائبنیز سے خط کتابت کے دوران اسے احصا (calculus) سے واقفیت ہوئی۔ پھر اس نے اپنے بھائی جون برنولی کے ساتھ مل کر اسے مختلف جگہ استعمال کیا خاص طور پر 1696ء میں ماروائی منحنی (transcendental curves) پر شائع کیا گیا مقالہ میں اس کا استعمال کیا۔ 1690ء میں جیکب برنولی پہلا شخص تھا جس نے جداشدہ تفرقی مساوات (separable differential equations) کو حل کا طریقہ دریافت کیا۔ 1682ء میں اس نے واپس بازیل آکر ریاضی اور سائنس کے اسکول کی بنیاد رکھی۔ وہ جامعہ بازیل میں 1687ء میں ریاضی کا استاد بنا اور اپنی باقی زندگی وہیں پڑھاتے ہوئے گزاری۔
جیکب برنولی | |
---|---|
(جرمن میں: Jakob Bernoulli) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 جنوری 1655ء [1][2][3] بازیل [4] |
وفات | 16 اگست 1705ء (50 سال)[1][5][6][7][8] بازیل [9] |
رہائش | سویٹزرلینڈ |
شہریت | سویٹزرلینڈ |
مذہب | کالوینی |
رکن | سائنس کی پروشیائی اکیڈمی ، فرانسیسی اکادمی برائے سائنس |
بہن/بھائی | |
خاندان | برنولی خاندان |
عملی زندگی | |
مقام_تدریس | جامعہ بازیل |
مادر علمی | جامعہ بازیل (–1671) جامعہ بازیل (–1676) |
تخصص تعلیم | فلسفہ ،الٰہیات |
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی [10] |
استاذ | گوٹفریڈ ویلہم لائبنیز |
ڈاکٹری طلبہ | جون برنولی جیکب ہرمان نکولس برنولی اول |
پیشہ | ریاضی دان [11]، طبیعیات دان ، طبیب ، استاد جامعہ |
پیشہ ورانہ زبان | لاطینی زبان [5][12]، فرانسیسی [13]، عبرانی [13]، انگریزی ، جرمن [14] |
شعبۂ عمل | نظریۂ احتمال [15]، نظریۂ عدد ، ریاضی [15]، طبیعیات [15]، ریاضیاتی تحلیل [15] |
ملازمت | جامعہ بازیل |
کارہائے نمایاں | برنولی عدد ، دو رقمی توزیع ، مسئلہ بازیل |
درستی - ترمیم |
جیکب کی سب سے مشہور کاوش فن اٹکل (ars conjectandi) ہے جو اس کی وفات کے آٹھ سال بعد اس کے بھتیجے نکولس برنولی اول نے 1713ء میں شائع کیا۔ نظریۂ احتمال (probability theory) اور تالیفیات (combinatorics) میں ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ اس نے یہ 1684ء سے 1689ء کے درمیان لکھا تھا اور اس میں اس زمانے کے ریاضی دانوں کا کام بھی شامل تھا۔ اس میں اس نے کثیر اعداد کا قانون (law of large numbers) بھی متعارف کرایا تھا۔ برنولی آزمائیش (bernoulli trial) اور برنولی عدد (bernoulli numbers) کی اصطلاحات بھی اسی کی کاوشوں کا نتیجہ تھیں۔ چاند کے ایک گڑھے کا نام بھی اس کے اور اس کے بھائی جون برنولی کے نام پر برنولی رکھا گیا ہے۔
برنولی نے مرکب سود پڑھتے ہوئے ریاضی کا دائم e دریافت کیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.