From Wikipedia, the free encyclopedia
جلال الدین محمد شاہ یا جلال الدین ابو مظفر محمد شاہ [1](1415–1433)[2]:(انگریزی: Jalaluddin Muhammad Shah) ،[3] بنگال[4]کے سلطان تھے۔ راجا گنیش کے صاحبزادے تھے۔
پیدائشی نام یادویاجادو تھا۔ والد راجا گنیش ( بنگالی : রাজা গণেশ ) بنگال کا ایک ہندو حکمران تھا ، جس نے الیاس شاہی خاندان کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا اور بنگال میں اقتدار پر قبضہ کیا۔
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | ||||
تاریخ وفات | سنہ 1433ء | |||
والد | راجا گنیش | |||
دیگر معلومات | ||||
استاذ | نور قطب عالم | |||
درستی - ترمیم |
ان کے والد راجا گنیش نے سابقہ سلطنت کے خلاف بغاوت میں عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی، تو عوام نے ان سے وعدہ لیا کہ بیٹا مسلمان بنے گا تو ساتھ دیں گے، انھوں نے وعدہ نبھایا اور بیٹا مسلمان ہوا۔ کچھ ذرائع کے مطابق 1418 میں والد کی جگہ تخت نشین ہو گئے جبکہ دوسرے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے والد نے اسے 1415 کے آس پاس تخت پر بٹھایا تھا۔ جہاں تک ممکن ہوا ،جلال الدین محمد شاہ نے امن کو برقرار رکھا اور مشرقی اور جنوب مشرقی بنگال ( معظم آباد ، چٹاگانگ اور فتح آباد ، جدید فرید پور) اور جنوبی بنگال پر اپنی حدود میں توسیع کی ۔ اس کا دار الحکومت پانڈوا تھا لیکن بعد میں اس نے اسے گور منتقل کر دیا۔اسے دوبارہ آباد کر دیا گیا۔
اپنی حکومت کے جاری کردہ سکہ پر کلمہ کا استعمال کیا۔راجیادھر(را جے دھر) ، جو ایک ہندو تھا ، فوج کا کماندار تھا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.