اسلامی مدرسہ From Wikipedia, the free encyclopedia
مدرسہ شاہی (متبادل طور پر جامعہ قاسمیہ کے نام سے جانا جاتا ہے) مراد آباد، اتر پردیش میں واقع دیوبندی مکتبہ فکر سے وابستہ ایک ادارہ ہے۔ یہ ادارہ 1879ء میں مراد آباد کے غریب مسلمانوں نے مولانا محمد قاسم نانوتوی کی زیر نگرانی قائم کیا تھا، جنھوں نے دار العلوم دیوبند بھی قائم کیا۔ اس کا آغاز مدرسۃ الغرباء کے نام سے ہوا؛ لیکن اسے مدرسہ شاہی کے نام سے پہچان ملی۔ اس کے پہلے صدر مدرس احمد حسن امروہی تھے۔
قسم | اسلامی یونیورسٹی |
---|---|
قیام | 1879 |
بانی | محمد قاسم نانوتوی |
پتہ | لال باغ چوراہا، فیض گنج، مراد آباد، ، بھارت |
ویب سائٹ | www.madrasashahi.com |
مدرسہ شاہی کو مراد آباد کے غریب مسلمانوں نے محمد قاسم نانوتوی کی تجویز پر 1879ء میں قائم کیا تھا۔[1][2] اس طرح اسے "مدرسۃ الغرباء" (غریبوں کا مدرسہ) کے نام سے جانا جاتا تھا اور احمد حسن امروہی کو اس کا پہلا صدر مدرس مقرر کیا گیا تھا۔[3] انھوں نے وہاں سات سال تک خدمات انجام دیں اور عبد الرحمن صدیقی امروہی، عبد الغنی پھلودی، محمد یحیی شاہجہاں پوری اور خادم حسین امروہی جیسے علما نے اس عرصہ میں سند فراغت حاصل کی۔[3] مدرسہ شاہی دار العلوم دیوبند کی طرز پر قائم کیا گیا تھا۔[4] اس نے حکومت کی طرف سے کوئی امداد قبول نہیں کی۔[4]
ابتدائی طور پر مدرسہ شاہی کی سرپرستی رشید احمد گنگوہی نے کی۔[5] بعد میں اس کے سرپرستوں میں محمود حسن دیوبندی، حسین احمد مدنی، سید فخر الدین احمد، سید محمد میاں دیوبندی، محمد زکریا کاندھلوی اور اسعد مدنی جیسے حضرات شامل تھے ۔[5] 2021ء میں ارشد مدنی ادارے کے سرپرست ہیں۔[5]
مدرسہ شاہی درج ذیل نصاب پیش کرتا ہے:[6]
مدرسہ شاہی 1990ء سے اپنا ماہانہ اردو جریدہ ’’ندائے شاہی‘‘ شائع کرتا ہے۔[7] ’’ تاریخ شاہی نمبر ‘‘، ’’ حج و زیارت نمبر ‘‘ اور ’’ نعت النبی نمبر ‘‘ اس کے چند تاریخی دستاویزی نمبر ہیں۔[7]
نام | تعارف | حوالہ |
---|---|---|
ابو سلمان شاہجہانپوری | پاکستانی مورخ و محقق | [8] |
اطہر علی بنگالی (1891ء–1976ء) | وہ ایک بنگلہ دیشی عالم اور سیاسی کارکن تھے، جو تحریک پاکستان میں شامل تھے۔ وہ نظام اسلام پارٹی کے بانی صدر تھے۔ | [9] |
حافظ محمد احمد | دار العلوم دیوبند کے پانچویں مہتمم۔ | [10] |
حفظ الرحمن سیوہاروی | آزادی ہند کے کارکن۔ | [11] |
کفایت اللہ دہلوی | جمعیت علمائے ہند کے پہلے صدر۔ | [12] |
مفتی محمود | پاکستانی سیاست دان اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا۔ | [13] |
نظام الدین اسیر ادروی | بھارتی مورخ و مصنف | [14][15] |
قاضی اطہر مبارکپوری | بھارتی مورخ و مصنف | [16] |
سعید احمد اکبر آبادی | سابق ڈین کلیہ دینیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی | [17] |
محمد اسماعیل کٹکی | وہ اوڈیشا کے اولین فضلائے دار العلوم دیوبند میں سے تھے۔ | [18] |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.