توحیدیت
خدا کی یکتائی / From Wikipedia, the free encyclopedia
توحیدیت monotheism کو کہا جاتا ہے، یہ وہ عقیدہ ہے جس میں صرف ایک خدا کے وجود میں یقین ہو۔ اسی سے توحیدی بنا ہے جس کو انگریزی میں monothistic کہتے ہیں جبکہ اس پر عمل کرنے والے کو توحید پرست (monotheist) کہا جاتا ہے۔ اس کے برعکس کثرت پرستی (polytheism) ہے، جسے متعدد خدائی بھی کہا جاتا ہے۔ اس عقیدے میں ایک سے زائد خداؤں پر ایمان ہوتا ہے اور ان خداؤں کے اقتدار میں انسانوں کی خصوصی ضروریات ہوتی ہیں ـ مثلا قدیم یونانی مذہب میں زیوس (انگریزی: Zeus؛ یونانی: Ζεύς) باقی دیوتاؤں کا باپ اور بادشاہ تھا، ایرِیز خدائے جنگ تھا اور آفرودیتہ محبت اور حُسن کی دیوی تھی ـ اسلام، یہودیت اور مسیحیت کے مطابق جب دنیا میں انسان نہ تھے تب سے خدا جنوں میں کسی بھی طریقے سے عقیدہ توحید بھیجتا رہا پھر جب اس کرہ ارض پر پہلے نبی جناب آدم کو بھیجا گیا تو وہ بھی توحید پر تھے لیکن ہر کوئی انھیں اپنے عقیدہ توحید پر مانتا ہے حالانکہ وہ اسلامی توحید پر تھے۔جبکہ انسانوں کے ذریعے غیر مذہبی ریکارڈ شدہ تاریخ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام وہ پہلے شخص ہیں جنھوں نے نظریہ توحید /یکتا پرستی دیا۔