بیگہ بیگم
بادشاہ ہمایوں کی پہلی بیوی / From Wikipedia, the free encyclopedia
بیگہ بیگم — حاجی بیگم (پیدائش: 1511ء— وفات: 17 جنوری 1582ء) مغلیہ سلطنت کے دوسرے بادشاہ ہمایوں کی بیوی اور مغلیہ سلطنت کی ملکہ تھیں۔ انھوں نے ہمایوں کی دو بار کی حکومت میں بطور ملکہ حکمرانی کی۔ حج کی ادائیگی کے بعد سے انھیں حاجی بیگم کے نام سے بھی پکارا جانا لگا [1] اور اِسی نام سے وہ عہدِ اکبری کی کتب ہائے تواریخ میں یاد کی جاتی ہیں۔ بیگہ بیگم 1535ء سے 1540ء تک اور 1555ء سے 1556ء تک بطور پادشاہ بیگم حکمرانی کی۔[2][3][4][5] سولہویں صدی عیسوی میں دہلی میں مغل طرز تعمیر کا نہایت شاندار مقبرہ مقبرہ ہمایوں بھی بیگہ بیگم کی زیر نگرانی تعمیر ہوا جسے تاج محل کی تعمیر سے قبل ہندوستان میں ہند اسلامی طرز تعمیر کا شاندار اور عظیم الشان شاہکار قرار دِیا جاتا ہے۔[6][7][8][9][10][11]
اجمالی معلومات بیگہ بیگم, معلومات شخصیت ...
| |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | سنہ 1511ء ![]() خراسان ![]() | ||||||
وفات | 17 جنوری 1582ء (70–71 سال) ![]() دہلی ![]() | ||||||
مدفن | مقبرہ ہمایوں ![]() | ||||||
شریک حیات | نصیر الدین محمد ہمایوں (1527–27 جنوری 1556) ![]() | ||||||
اولاد | الامان مرزا ![]() | ||||||
خاندان | تیموری خاندان ![]() | ||||||
مناصب | |||||||
ہمسر ملکہ ![]() | |||||||
برسر عہدہ 30 دسمبر 1530 – 17 مئی 1540 | |||||||
در | مغلیہ سلطنت | ||||||
| |||||||
پادشاہ بیگم ![]() | |||||||
برسر عہدہ 27 اپریل 1535 – 17 مئی 1540 | |||||||
در | مغلیہ سلطنت | ||||||
| |||||||
ہمسر ملکہ ![]() | |||||||
برسر عہدہ 22 فروری 1555 – 27 جنوری 1556 | |||||||
در | مغلیہ سلطنت | ||||||
| |||||||
درستی - ترمیم ![]() |
بند کریں