بینک آف دی ساؤتھ
From Wikipedia, the free encyclopedia
بینک آف دی ساؤتھ ( ہسپانوی: Banco del Sur) , پرتگیزی: Banco do Sul) ، ولندیزی: Bank van het Zuiden) ) یا BancoSur ایک مالیاتی فنڈ اور قرض دینے والی تنظیم ہے جو 26 ستمبر 2009ء کو ارجنٹائن، برازیل، پیراگوئے، یوراگوئے، ایکواڈور، بولیویا اور وینزویلا نے 20 بلین امریکی ڈالر کے ابتدائی سرمائے کے وعدوں کے ساتھ قائم کی تھی۔ ارجنٹینا، وینزویلا اور برازیل میں سے ہر ایک نے 4 بلین ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا اور یوراگوئے، ایکواڈور، پیراگوئے اور بولیویا نے چھوٹی رقم حصہ میں ڈالنی تھی۔ بینک کا مقصد سماجی پروگراموں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے امریکا کی اقوام کو قرض دینا تھا۔ بینک کو ایک تنظیم کے طور پر قائم کرنے والی دستاویزات پر سنہ 2007ء میں دستخط کیے گئے تھے اور ممالک کے درمیان معاہدے کو سنہ 2009ء میں حتمی شکل دی گئی تھی، لیکن سنہ 2016ء تک، بینک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی تھی۔ [1]