بیمہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
بیمہ ،(انگریزی: Insurance) کمپنی کی طرف سے ایک مدت معین کے لیے خاص شرطوں کے ساتھ کسی شے یا جان وغیرہ کا نقصان ہونے پر مقررہ رقم بھرنے کا اقرار۔
عام طور سے تین قسم کے بیمہ عام ہیں:
- بیمہ حیات: یہ ایک شخص کے گذر جانے کی صورت میں رائج الوقت بیمہ پالیسی کے تحت ورثاء کو مالی امداد فراہم کراتا ہے۔
- بیمہ جائداد: یہ کسی ناگہانی صورت حال میں جائداد اور اس جڑے سامان کے جل جانے، طوفان یا آگ سے متاثر ہونے کی صورت میں متاثرہ بیمہ گیرندوں کو راحت فراہم کرتا ہے۔
- گاڑیوں کا بیمہ: یہ بھارت،پاکستان اور کچھ ملکوں میں سرکاری طور پر لزوم ہے کہ گاڑی چلانے والا خود کو، اپنی گاڑی، کسی دوسرے متاثر ہونے والے شخص اور اس کی گاڑی کا بیمہ کروائے۔ بھارت میں یہ بھی قانون ہے کہ ایک شخص کم سے کم تیسرے فریق کا بیمہ کروائے، یعنی ایسی پالیسی رکھے کہ حادثے کی صورت میں کسی دوسرے متاثر ہونے والے شخص اور اس کی گاڑی کے نقصان کی پابجائی ممکن ہو سکے۔[1]