بیجنگ سب وے
From Wikipedia, the free encyclopedia
بیجنگ سب وے (انگریزی: Beijing Subway) عوامی جمہوریہ چین کی براہ راست زیر انتظام بلدیہ بیجنگ میں عاجلانہ نقل و حمل ہے جو 22 لائنوں پر مشتمل ہے۔ ان میں 20 لائینیں روایتی ٹریک میٹرو لائینیں ہیں جبکہ ایک معلق مقناطیسی ریل لائن اور ایک ہلکی ریل لائن ہے۔ ریل نیٹ ورک کی لمبائی 636.8 کلومیٹر (395.7 میل) (یا 628.0 کلومیٹر [4] (390.2 میل) اگر شیجیاو ہلکی ریل لائن کا شمار نہ کیا جائے) جو 12 شہری اور مضافاتی اضلاع میں پھیلی ہوئی ہے اور اس کے 391 اسٹیشن ہیں۔ راستے کی لمبائی کی کے لحاظ سے یہ شنگھائی میٹرو کے بعد دنیا میں دوسرا سب سے طویل سب وے نظام ہے۔ 2017ء میں 3.78 بلین سفری سہولت فراہم کرنے کے لحاظ سے، [1] فی دن 10.35 ملین سفر کی اوسط سے، [1] بیجنگ سب وے دنیا کا سب سے مصروف ترین میٹرو نظام ہے۔ [5] ایک روزہ میں سفر کرنے کا ریکارڈ 14 جولائی، 2018ء کو 13.49 ملین سفر سے قائم ہوا۔ [2]
جائزہ | |
---|---|
مالک | بیجنگ بلدیاتی حکومت |
مقامی | بیجنگ |
ٹرانزٹ قسم | عاجلانہ نقل و حمل |
لائنوں کی تعداد | 22 |
تعداد اسٹیشن | 391[a] |
یومیہ مسافر | 10.35 ملین (2017 روزانہ اوسط)[1] 13.49 ملین (17 اگست 2018 ریکارڈ)[2] |
سالانہ مسافر | 3.78 بلین (2017)[1] |
ویب سائٹ | www.bjsubway.com www.mtr.bj.cn/en/ |
آپریشن | |
آغاز آپریشن | 1 اکتوبر 1969؛ 54 سال قبل (1969-10-01) |
عامل | بیجنگ ماس ٹرانزٹ ریلوے آپریشن کارپوریشن لمیٹڈ بیجنگ ایم ٹی آر کارپوریشن لمیٹڈ بیجنگ ایم ٹی آر آپریشن ایڈمنسٹریشن کمپنی لمیٹڈ بیجنگ پبلک ٹرانزٹ ٹرام وے کمپنی لمیٹڈ بیجنگ کیپٹل میٹرو کارپوریشن لمیٹڈ |
گاڑیوں کی تعداد | 5210 ریونیو ریل کار (2017)[3] |
تکنیکی | |
نظام کی لمبائی | 636.8 کلومیٹر (395.7 میل)[4] (628.0 کلومیٹر (390.2 میل) اگر شیجیاو لائن کو نہ گنا جائے) |
پٹری وسعت | 1,435 ملی میٹر (4 فٹ 8 1⁄2 انچ) (معیاری گیج) |
بیجنگ سب وے Beijing Subway | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
سادہ چینی | 北京地铁 | ||||||
روایتی چینی | 北京地鐵 | ||||||
|
بیجنگ سب وے کا افتتاح 1969ء میں ہوا اور یہ برعظیم چین میں سب سے قدیم میٹرو نظام ہے۔ 2002ء سے تیزی سے توسیع ہونے سے قبل اس سب وے کی صرف دو لائنیں موجود تھیں۔ موجودہ نیٹ ورک اب بھی مناسب طور پر شہر کی ماس ٹرانزٹ ضروریات کو پورا نہیں کر سکتا۔
بیجنگ سب وے کی وسیع توسیع کی منصوبہ بندی میں اسے 998،5 کلومیٹر (620.4 میل) طویل کرنے کی تجویز دی گئی ہے [6] تاکہ 2021ء تک روزانہ 18.5 ملین افراد اس پر سفر کر سکیں۔ [7][8][9] سب سے حالیہ توسیع 30 دسمبر 2018ء کو "لائن 6" جو مغربی توسیع اور "لائن 8" جو جنوبی حصے کی طرف ہے کا افتتاح ہوا۔ 2019ء کے آغاز میں بیجنگ میں 252.3 کلومیٹر (156.8 میل) کی زیر تعمیر سب وے پر کام ہو رہا ہے۔ [10]