بٹیری زبان (انگریزی: Bateri language) (دیوناگری: बटेरी) ایک داردی زبان ہے جو پاکستان میں ضلع کوہستان اور بھارت میں جموں و کشمیر میں بولی جاتی ہے۔


بٹیڑی زبان

لسانی تعلق: ہندیورپی← ہندایرانی←ہندآرہائی←شمال مغربی لسانی گروہ←داردی گروہ←کوہستانی گروہ←بٹیڑی

لسانی علاقہ: انڈس کوہستان میں وادی بٹیڑہ

تعداد: 32000 ہزار سے زائد

بٹیڑی زبان داردی لسانی گروہ کی کوہستانی شاخ سے تعلق رکھتی ہے جو دریائے سندھ کے کنارے ضلع کولئی پالس کوہستان کی تحصیل بٹیڑہ میں رائج ہے۔ اس کے بولنے والوں کی تعداد تیس پینتیس ہزار کے لگ بھگ ہے۔

بٹیڑوی قبائل کے دو ب بڑے گروہ پائے جاتے ہیں اور ہر گروہ میں پانچ پانچ ذیلی خیلیں ہیں۔ پہلے گروہ میں سمن خیل، نورخیل، روٹیڑ، ملا خیل اور ولیاخیل جب کہ دوسرے گروہ میں کاڑہ خیل، ڈھولا خیل، منڈیڑ او کولیڑ ، بازخیل شامل ہیں۔

یہ بھی شینا کوہستانی کی ہمسایہ زبان ہے۔ اس زبان میں تحریری مواد ناپید ہے تا ہم روایتی لوک ادب اور بعض لوک شعری اصناف پائی جاتی ہیں۔ بشام کے تجارتی مرکز کی وجہ سے اس زبان کا پشتو کے ساتھ رابطہ زیادہ ہے۔  اس زبان کے بولنے والوں کی ایک محدود تعداد جموں کشمیر میں بھی پائی جاتی ہے[رازول کوہستانی]۔
اجمالی معلومات بٹیری, مقامی ...
بند کریں

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.