بٹ کوئن
ایک ڈیجیٹل کرنسی / From Wikipedia, the free encyclopedia
بٹ کوائن ایک ڈیجیٹل کرنسی اور پیئر ٹو پیئر پیمنٹ نیٹورک ہے جو آزاد مصدر دستور پر مبنی ہے اور عوامی نوشتہ سودا کا استعمال کرتی ہے۔ بٹ کوئن کمانے یا حاصل کرنے میں کسی شخص یا کسی بینک کا کوئی اختیار نہیں۔ یہ مکمل آزاد کرنسی ہے، جس کو ہم اپنے کمپیوٹر کی مدد سے بھی خود بنا سکتے ہیں۔ بٹ کوئن کرنسی کا دیگر رائج کرنسیوں مثلا ڈالر اور یورو سے موازنہ کیا جا سکتا ہے، لیکن رائج کرنسیوں اور بٹ کوئن میں کچھ فرق ہے۔ سب سے اہم فرق یہ ہے کہ بٹ کوئن مکمل طور پر ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جس کا وجود محض انٹرنیٹ تک محدود ہے، خارجی طور پر اس کا کوئی کاغذی یا دھاتی وجود نہیں۔ اسی طرح بٹ کوئن کرنسی کے پیچھے کوئی طاقتور مرکزی ادارہ مثلا مرکزی بینک نہیں ہے اور نہ ہی کسی حکومت نے اب تک اسے جائز کرنسی قرار دیا ہے، اسی وجہ سے ریاستہائے متحدہ امریکا کے وزارت خزانہ نے اسے غیر مرکزی کرنسی قرار دیا ہے، کیونکہ اس کرنسی کو ایک شخص براہ راست دوسرے شخص کو منتقل کر سکتا ہے، اس کے لیے کسی بینک یا حکومتی ادارہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تاہم انٹرنیٹ کے ذریعہ بٹ کوئن کو دیگر رائج کرنسیوں کی طرح ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بٹ کوئن کا آغاز 2009ء میں کاذبنام ستوشی ناکاماتو نے کیا۔ اسے کرپٹوکرنسی کہتے ہیں کیونکہ یہ پبلک کی کرپٹوگرافی کے اصولوں پر مبنی ہے۔ یہ کرنسی حسابی عمل لوگرتھم کی بنیاد پر کام کرتی ہے، جس کے لیے کمپیوٹر کو انٹرنیٹ سے منسلک کر کے، کمپیوٹر کے پروسیسر سے کام لیا جاتا ہے۔ جس کمپیوٹر کا پروسیسر جتنا طاقتور ہوتا ہے، اتنی جلد وہ حسابی عمل لوگرتھم کا سوال حل کرکے بٹ کوائن بناتا ہے جسے بٹ کوئن mining کہتے ہیں۔ بٹ کوئن خاصی تحقیق وتجسس کا موضوع بھی رہا ہے، کیونکہ کرپٹوگرافی کرنسی ہونے کی وجہ سے اس کے مالکان اور صارفین پتہ لگانا خاصا مشکل ہے، اس وجہ سے اس کا غیر قانونی استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ 2013ء میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ویب گاہ سلک روڈ کو امریکی ایف بی آئی نے بند اور 144٫000 بٹ کوئنز کو منجمد کر دیا، اس وقت اس کی قیمت 28.5 ملین ڈالرز تھی۔ جبکہ امریکی حکومت بٹ کوئن کے معاملہ میں دیگر حکومتوں سے زیادہ فراخ دلی سے کام لیتی ہے۔ چین میں یوآن کے ساتھ بٹ کوئن کی فروخت پر پابندی ہے، نیز بٹ کوئن منڈیاں (exchanges) کے لیے بینک اکاؤنٹ رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔
بٹ کوئن | |
---|---|
بٹ کوئن کا عمومی لوگو[1] | |
نام اور قیمت | |
ذیلی اکائی | |
۔00000001 | ستوشی[2] |
علامت | BTC, XBT,[3] ، ฿[4][5] |
آبادیات | |
تاریخ اجرا | 3 جنوری 2009ء (2009ء-01-03) |
صارفین | بین الاقوامی |
اجرا | |
بھی کھاتہ | معاملات کی تصدیق اور حفاظت پیئر ٹو پیئر نیٹورک کے ذریعہ کی جاتی ہے۔[6] |
مقررہ قیمت | |
Issuance | پچیس بٹ کوئن ہر دس منٹ میں |
ماخذ | تمام بٹ کوئن سرکولیشن میں |
قاعدہ | 21 ملین بٹ کوئنز ہونے تک ہر چار سال میں تمام نئے بٹ کوئن کا تخلیقی ریٹ نصف ہوتا جائے گا[7]:17 - اس وقت ہر نئے بلاک کے ساتھ (تقریباً ہر دس منٹ میں) پچیس نئے بٹ کوئنز بن رہے ہیں۔ |
اس مضمون میں خصوصی حروف شامل ہیں۔ موزوں معاونت کے بغیر آپ کو، سوالیہ نشان، خانے یا دیگر نشانات نظر آسکتے ہیں۔ |
اس مضمون میں چینی متن شامل ہیں۔ موزوں معاونت کے بغیر آپ کو، چینی حروف کے بجائے سوالیہ نشان، خانے یا دیگر نشانات نظر آسکتے ہیں۔ |