From Wikipedia, the free encyclopedia
بنگلہ دیش خواتین قومی کرکٹ ٹیم وہ ٹیم ہے جو خواتین کے بین الاقوامی میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرتی ہے۔ انھوں نے اپنے ملک کی طرف سے پہلے بین الاقوامی میچ تھائی لینڈ کے خلاف جولائی 2007ء میں کھیلے اور دونوں میچوں میں فتح حاصل کی۔ [6] اس کے بعد انھوں نے 2007ء اے سی سی ویمنز ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور یہ ٹورنامنٹ بھی جیتا۔ بنگلہ دیش کو 2011ء میں خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پانچویں نمبر پر آنے کے بعد 2011ء میں ون ڈے انٹرنیشنل (ون ڈے) کی حیثیت دی گئی تھی۔ اس کے بعد انھوں نے 2014ء کی آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے کوالیفائی کیا، جس نے بنگلہ دیش کو خواتین کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کی اجازت دی گئی۔ وہ اے سی سی ویمن ایشیا کپ کی موجودہ چیمپیئن ہیں۔
بنگلہ دیش کا پرچم | ||||||||||
عرف | لیڈی ٹائیگرز، ٹائیگریس[1] | |||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
ایسوسی ایشن | بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ | |||||||||
افراد کار | ||||||||||
ایک روزہ کپتان | رومانہ احمد | |||||||||
ٹی/20 بین الاقوامی کپتان | سلمی خاتون | |||||||||
کوچ | مارک روبنسن | |||||||||
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل | ||||||||||
آئی سی سی حیثیت | ایسوسی ایٹ رکن (1977) مکمل رکن (2000) | |||||||||
آئی سی سی جزو | ایشین کرکٹ کونسل | |||||||||
ایک روزہ بین الاقوامی | ||||||||||
پہلا ایک روزہ | v آئرلینڈ بمقام بنگلہ دیش کریرا شیخہ پروتیستھان کرکٹ گراؤنڈ، ڈھاکہ; 26 نومبر 2011 | |||||||||
آخری ایک روزہ | v پاکستان بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور; 4 نومبر 2019 | |||||||||
| ||||||||||
خواتین کرکٹ عالمی کپ کوالیفائر میں آمد | 2 (پہلی بار 2011) | |||||||||
بہترین نتیجہ | 5th (2011، 2017) | |||||||||
خواتین ٹوئنٹی20 بین الاقوامی | ||||||||||
پہلا ٹی20 | v آئرلینڈ بمقام کلنتارف کرکٹ کلب گراؤنڈ، ڈبلن; 28 اگست 2012 | |||||||||
آخری ٹی20 | v سری لنکا بمقام جنکشن اوول، ،میلبورن; 2 مارچ 2020 | |||||||||
| ||||||||||
خواتین ٹی20 عالمی کپ میں آمد | 4 (پہلی بار 2014) | |||||||||
بہترین نتیجہ | پہلا راؤنڈ(2014، 2016، 2018، 2020) | |||||||||
خواتین ٹی20 عالمی کپ کوالیفائر میں آمد | 3 (پہلی بار 2015) | |||||||||
بہترین نتیجہ | چیمپئن (2018، 2019) | |||||||||
آخری مرتبہ تجدید 7 جنوری 2021 کو کی گئی تھی |
آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر
آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی
آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر
بولڈ کا مطلب ہے ٹورنامنٹ کا میزبان
اے سی سی ویمن ایشیا کپ
بنگلہ دیش خواتین قومی کرکٹ ٹیم واحد ٹیم ہے جو (ہندوستان کے علاوہ) ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔
اے سی سی ویمن ٹورنامنٹ
ایشین گیمز
جنوبی ایشین گیمز
24 نومبر 2011 کو، 2011 کے خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں امریکا کو 9 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد بنگلہ دیش کو ون ڈے کا درجہ ملا تھا۔ امریکا کے خلاف اس جیت نے اس بات کی ضمانت بن گئی کہ بنگلہ دیش ٹورنامنٹ میں ٹاپ 6 میں جگہ بنائے گا اور اس طرح اسے عالمی سطح پر ٹاپ 10 میں شامل کیا جائے گا، بین الاقوامی ایک روزہ میچ کھیلنے کے لیے ٹاپ 10 میں جگہ بنانا لازمی ہوتا ہے۔ [7]
2020ء آئی سی سی ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ خواتین کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم اس طرح تھی۔
بین الاقوامی میچ کا خلاصہ - بنگلہ دیش کی خواتین [8]
2 مارچ 2020 تک
میچوں کا ریکارڈ | |||||||
فارمیٹ | میچ کھیلے | جیتے | ہارے | برابر | بے نتیجہ | جیتنے کا فیصد | افتتاحی میچ |
---|---|---|---|---|---|---|---|
ایک روزہ بین الاقوامی | 38 | 9 | 27 | 0 | 2 | 25.00 | 26 نومبر 2011 |
ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی | 75 | 27 | 48 | 0 | 0 | 36.00 | 28 اگست 2012 |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.