بغاوت (انگریزی: rebellion) یا سر کشی کسی طرح کی اطاعت یا حکم کی پابجائی سے انکار ہے۔ یہ کسی تسلیم شدہ ارباب ثقہ یا کسی حکم راں حیثیٹ کے حامل افراد کے احکام کی کھلی مزاحمت ہے۔[1] اس لفظ کے اپنے محدود زاویے میں معنے کسی طالب علم کے اپنے استاد یا اسکول کے صدر مدرس کی بات کو نہ ماننے، اس کے خلاف جانے یا اپنی من مانی چلانے پر بھی اطلاق کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ لفظ عام طور سے ایک بلند پایہ حد میں حکم عدولی یا احکام نہ ماننے یا پھر کسی کی ما تحتی یا عہدہ برداری ہی کے نہ تسلیم کرنے پر استعمال ہوتا ہے۔ تاریخی اعتبار سے کئی بادشاہوں کے اپنے رشتے دار اور کئی بار فوجی عہدے داروں نے پرچم بغاوت بلند کر کے یا تو اپنی الگ حکومت قائم کی یا پھر اصل فرماں روا کو بے دخل کیا۔ موجودہ دور میں کئی بار ملکوں میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کو بے دخل کیا ہے، جیسا کہ پاکستان کی تاریخ میں بے شمار مرتبہ دیکھا گیا ہے۔ اسی طرح فوجی بغاوت اور تختہ پلٹ بنگلہ دیش، میانمار اور کئی اور ملکوں میں دیکھی گئی ہے۔ یہ غور طلب ہے کہ بغاوت صرف فوج کی جانب سے نہیں ہوتی ہے، یہ کبھی کسی بھی شخص یا گروہ کی جانب سے ہو سکتے ہے۔ یہ کئی بار پر تشدد بھی ہو سکتی ہے اور کئی بار پر امن بھی ہو سکتی ہے، جیسے کہ تحریک عدم تعاون کے اغراض و مقاصد میں دیکھا گیا ہے۔

Thumb
لیتھوانیا کے باغی غیر مسلح لال فوج کے عسکریوں کو 1941ء میں اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.