From Wikipedia, the free encyclopedia
بدر الدین اجمل (انگریزی: Badruddin Ajmal)[2] کی ولادت 12 فروری 1950ء کو ہوئی۔ وہ بھارت کے سیاست دان ہیں اور دھوبری سے رکن پارلیمان بھی ہیں۔[3] انھوں نے آسام یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے نام سے ایک سیاست جماعت کی بنیاد رکھی۔ پھر اس کا نام بدل کر آل انڈیا ئونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کر دیا۔[4] انھوں نے بھارت اور خصوصا آسام کی سیاست میں اپنی ایک پہچان بنائی۔ وہ صوبہ آسام کے جمعیت علمائے ہند کے صدر بھی ہیں۔[5]
بدر الدین اجمل | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
رکن پارلیمان for Dhubri | |||||||
| |||||||
شیخ الہند اکیڈمی کے ڈائریکٹر | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 12 فروری 1950ء (74 سال) ناگاؤں | ||||||
شہریت | بھارت [1] | ||||||
مذہب | اسلام | ||||||
جماعت | آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ [1] | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | دار العلوم دیوبند | ||||||
پیشہ | سیاست دان [1] | ||||||
درستی - ترمیم |
مولانا بدر الدین اجمل دار العلوم دیوبند کے فارغ ہیں۔ وہ ایک عالم دین، تاجر، صنعت کار اور سماجی کارکن ہیں۔[6] انھوں نے حاجی عبد المجید میموریل ٹرسٹ کی بنیاد رکھی جس کے تحت ہوجائی، آسام میں ایک ہسپتال اور ریسرچ سینٹر چل رہا ہے۔[7]
2006ء میں انھوں نے آسام اسمبلی انتخابات میں دو جگہوں سے قسمت آزمائی اور دونون جگہ انھیں کامیابی ملی۔ اور جیت کا فرق بھی کافی نمایاں تھا۔ انھیں اے یو ڈی ایف کا صدر منتخب کیا گیا اور پارٹی نے اپنے پہلے ہی الیکشن میں 10 نشستیں جیت لیں۔[8] آسام اسمبلی انتخابات، 2011ء میں پارٹی نے 18 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور آسام کی سب سے بڑی حزب مخالف پارٹی بن گئی۔[9] آسام فسادات، 2012ء کے بعد کئی لوگوں نے ان پر اشتعال انگیز بیان کا الزام لگایا۔[10] ابھی مولانا اجمل رکن پارلیمان ہیں۔ دھوبری سے وہ لگاتار تیسری مرتبہ (2009ء، 2014ء اور 2019ء) جیت چکے ہیں۔
مولانا اجمل آسام ساہتیہ سبھا کی ہوجائی سیشن کمیٹی کے صدر نشین تھے۔ وہ جیا نگر مدرسہ کے دارالحدیث کے بھی صدر تھے۔[6]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.