![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/9/9e/Painting_at_Prince_of_Wales_museum.jpg/640px-Painting_at_Prince_of_Wales_museum.jpg&w=640&q=50)
بالاجی باجی راؤ
From Wikipedia, the free encyclopedia
بالاجی باجی راؤ (8 دسمبر 1720ء – 23 جون 1761ء) جو نانا صاحب کے نام سے معروف ہیں، ہندوستان کی مرہٹہ سلطنت کے پیشوا (وزیر اعظم) تھے۔[2] نانا صاحب کے دور اقتدار میں مرہٹہ سلطنت کے چھترپتی کٹھ پتلی بنا دیے گئے تھے اور ان کے اختیارات محدود ہو کر پيشواؤں کے ہاتھوں میں جا چکے تھے۔ اسی عرصے میں مرہٹہ سلطنت ایک متحدہ مملکت کی بجائے وفاق میں تبدیل ہونے لگی تھی، خصوصاً ہولکر، شندے اور ناگپور کے بھوسلے خاصے طاقت ور بن کر ابھر رہے تھے۔ بالاجی راؤ کے دور اقتدار میں مرہٹہ سلطنت کی فتوحات اپنے آخری حدود تک جا پہنچی تھی لیکن اس وسیع سلطنت کے بڑے حصہ پر سرداروں کا عمل دخل ہو چلا تھا جن کی لوٹ مار سے رعایا سخت پریشان تھی۔[3]
بالاجی باجی راؤ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(مراٹھی میں: बाळाजी बाजीराव पेशवे) ![]() | |||||||
![]() | |||||||
مدت منصب 4 جولائی 1740ء – 23 جون 1761ء | |||||||
حکمران | شاہو اول راجا رام دوم، ستارا | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 8 دسمبر 1720ء ![]() پونے [1] ![]() | ||||||
وفات | 23 جون 1761ء (41 سال) ![]() | ||||||
شہریت | ![]() ![]() | ||||||
مذہب | ہندو مت | ||||||
اولاد | وشواس راؤ مادھو راؤ اول ناراین راؤ | ||||||
والد | باجیراؤ اول ![]() | ||||||
والدہ | کاشی بائی ![]() | ||||||
بہن/بھائی | |||||||
رشتے دار | رگھو ناتھ راؤ (بھائی) | ||||||
درستی - ترمیم ![]() |
بالاجی کے دور اقتدار تک پیشوا فوجی جرنیل کم اور سرمایہ کار زیادہ ہو گئے تھے۔ بالاجی اپنے والد کے برعکس فوجی جرنیل بھی نہیں تھے چنانچہ انھوں نے شمالی ہندوستان میں درانی حملوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور بالآخر پانی پت کی تیسری جنگ میں مرہٹوں کو شکست فاش ہوئی اور بعد ازاں مرہٹہ سلطنت کا آفتاب غروب ہوا۔[3] بالاجی کے دور حکومت میں کچھ عدالتی اور محصولاتی اصلاحات ضرور ہوئیں لیکن ان کا سہرا سداشیو راؤ اور ان کے معاون بال شاستری گاڈگیل کے سر جاتا ہے۔[3]