بازار حسن (ناول)
From Wikipedia, the free encyclopedia
بازارِ حسن (ہندی: सेवासदन ) اردو زبان میں لکھا گیا پریم چند کا ناول ہے۔
اجمالی معلومات مصنف, اصل عنوان ...
مصنف | پریم چند |
---|---|
اصل عنوان | اردو: بازارِ حسن ، ہندی: सेवासदन |
ملک | برطانوی ہند |
زبان | اردو-ہندی |
صنف | ناول |
تاریخ اشاعت | کلکتہ (ہندی، 1919ء) اور لاہور (اردو، 1924ء) |
طرز طباعت | شائع شدہ (مجلد اور پیپر بیک) |
بند کریں
یہ ناول اصل میں اردو زبان میں بازار حسن کے نام سے لکھا گیا، لیکن کولکاتہ سے پہلی بار یہ ہندی زبان میں سیوا سدن کے نام سے 1919ء میں شائع ہوا۔ [1] ،پریم چند نے نظر ثانی کے بعد دوبارہ اردو مسودہ تیار کر کے اسے دارالاشاعت پنجاب لاہور سے دو جلدوں میں 1921ء میں شائع کیا۔[2]
بازار حسن پریم چند کا پہلا بڑا ناول تھا۔ اس سے پہلے، اس نے 4 ناول لکھے تھے، جو 100 صفحات پر محیط تھے۔
کے سبرامنیم نے ناول کی بنیاد پر تمل زبان میں فلم سیواسدنم (1938) بنائی، جو کرناٹک گلوکار، سبو لکشمی کی پہلی فلم تھی۔[3]
اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس نے اس ناول کا انگریزی ترجمہ، 2005ء دہلی، بھارت سے شائع کیا۔[4] 2005ء منشی پریم چند کی 125 سالگرہ کا سال تھا۔[5]