![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/3/3a/Aishwarya_Rai_Cannes_2017.jpg/640px-Aishwarya_Rai_Cannes_2017.jpg&w=640&q=50)
ایشوریا رائے بچن
بھارتی اداکارہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
ایشوریا رائے (پیدائش: یکم نومبر 1973ء) جو اپنے ازدواجی نام ایشوریا رائے بچن سے بھی جانی جاتی ہے ایک ہندوستانی اداکارہ، ماڈل اور مس ورلڈ 1994ء کی فاتح ہے۔ اپنے کامیاب ترین فنی سفر میں وہ ہندوستان کی مشہور ترین اور بااثر ترین سیلیبرٹییوں میں سر فہرست رہی ہے۔[10] ایشوریا نے بے شمار اعزازات جیتے جن میں گیارہ دفعہ فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی اور دو مرتبہ یہ اعزاز جیتا اور حکومت ہند نے 2009ء میں ایشوریا کو پدما شری ایوارڈ سے نوازا جبکہ 2012ء میں حکومت فرانس نے اسے آرڈر ڈیس آرٹس ایٹ ڈیس لیٹرز کا اعلی ترین اعزاز عطا کیا۔ میڈیا نے اسے دنیا کی حسین ترین خاتون کا لقب دیا۔ کالج کے زمانہ طالب علمی کے دوران اس نے کچھ ماڈلنگ کے کام کیے اور پھر ٹیلی ویژن اشتہارات میں جلوہ گر ہوئی۔ کچھ ہی دنوں میں ایشوریا نے مس انڈیا مقابلہ حسن میں حصہ لیا اور دوسرے نمبر پر رہی۔ اس کے بعد 1994ء میں مس ورلڈ کا تاج ایشوریا کے سر سجایا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی اسے فلموں میں کام کرنے کی پیشکشیں موصول ہونا شروع ہوگئیں۔ اس نے اپنی ادا کارانہ زندگی کی سب سے پہلی جلوہ گری 1997ء میں منی رتنم کی تمل فلم اریووار میں کی۔ ایشوریا کی سب سے پہلی ہندی فلم اور پیار ہو گیا تھی جو اسی سال یعنی 1997ء میں ریلیز ہوئی۔ ایشوریا کی پہلی کمرشل کامیابی 1998ء میں تمل رومانی ڈراما جینز سے ہوئی اور اس کے بعد اس کی کامیابی کا افق پھیلتا چلا گیا۔ اس نے 1999ء میں ہم دل دے چکے صنم اور 2002ء میں دیوداس جیسی بہترین فلمیں کیں جن پر اسے فلم فیئر میں بہترین اداکارہ کے دو ایوارڈ آف پرفارمنس عطا کیے گئے۔
ایشوریا رائے بچن | |
---|---|
(تولو میں: ಐಶ್ವರ್ಯ ರೈ) ![]() | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Aishwarya Rai)، (ہندی میں: ऐश्वर्या राय) ![]() |
پیدائش | 1 نومبر 1973ء (51 سال)[1][2] ![]() منگلور ![]() |
رہائش | ممبئی ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
قد | |
مذہب | ہندومت [4] ![]() |
عارضہ | کووڈ-19 (جولائی 2020–)[5][6] ![]() |
شریک حیات | ابھیشیک بچن (20 اپریل 2007–) ![]() |
تعداد اولاد | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ممبئی یونیورسٹی کشن چند چیلارام کالج ![]() |
پیشہ | فلم اداکارہ [7]، ماڈل [2]، شریک مقابلہ حسن ، ادکارہ [8] ![]() |
مادری زبان | تولو ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، انگریزی ، تمل ، تولو ، مراٹھی ![]() |
شعبۂ عمل | اداکاری [9] ![]() |
اعزازات | |
![]() ![]() فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:دیوداس ) (2002) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:ہم دل دے چکے صنم ) (1999) ![]() | |
دستخط | |
![]() | |
![]() |
IMDB پر صفحہ ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
ایشوریا نے 2000ء میں تمل رومانی فلم کندوکوندین کندوکودین میں ایک انتہائی جذباتی اور عشق سے بھر پور کردار ادا کیا جس پر اسے انتہائی انتقادی تعریف و ستائش ملی۔ اس کے علاوہ 2003ء میں بنگالی فلم چھوکر بالی میں رابندر ناتھ ٹیگور کی بینودنی کا کردار ادا کیا، 2004ء میں ڈراما رین کوٹ میں ایک افسردہ و درماندہ عورت کا کردار ادا کیا، 2006ء میں برطانوی ڈراما فلم پروووکڈ میں کرنجیت آہلو والیا، 2010 میں ڈراما گزارش میں نرس کے کردار نبھائے۔ ایشوریا کی سب سے بڑی کمرشل کامیابیوں میں ، 2000ء میں آنے والی رومانی فلم محبتیں ،2006ء میں ایڈوینچر فلم دھوم 2، 2008 میں تاریخی رومانوی فلم جودھا اکبر، 2010 میں سائنس فکشن فلم انتھیرین اور 2016 کا رومانی ڈراما اے دل ہے مشکل شامل ہیں۔
ایشوریا نے 2007 میں ابھیشک بچن سے شادی کر لی جس سے اس کی ایک بیٹی ہے۔پردہ سیمیں کے علاوہ ایشوریا بہت سے فلاحی تنظیموں کی برانڈ ایمبیسیڈر ہے۔ وہ ایڈز کے لیے اقوام متحدہ کے مشترکہ پروگرام (UNAIDS) کی خیر سگالی سفیر بھی ہے۔سال 2003 میں وہ پہلی بھارتی خاتون اداکارہ تھی جو کینیس فلم فیسٹیول کی جیوری میں شامل تھی۔