ایئربس کا تیارکردہ دو منزلہ طیارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
ایئربس اے 380 ایک دو منزلہ، وسیع ڈھانچا، چار انجنوں والا جٹ مسافر بردار طیارہ ہے۔ جو یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے تیار کیا ہے۔ یہ اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ ہے اور جن ہوائی ادوں پر اس سے آمد و وفت ہونی ہوتی ہے، ان کو اس کے حساب سے رن وے کی تجدید کرنی لوتی ہے۔ ابتدائی طور پر اسے Airbus A3XX کا نام دیا گیا تھا اور بڑے طیارے کے بازار میں بوئنگ کے انحصار کو چیلنج کرنے کے لیے تیار گیا تھا۔ اس طیارے نے اپنی پہلی پرواز 27 اپریل 2005ء کو اور پہلی تجارتی پرواز سنگاپور ایئر لائنز سے 25 اکتوبر 2007ء کو کی۔ اس کا نظر ثانی نمونہ، اے380پلس کے نام سے تیاری کے مراحل میں ہے۔
| ||||
---|---|---|---|---|
نوع | دومنزلہ طیارہ | |||
صانع | ایئربس (2007–2021) | |||
انجن | ||||
کل پیداوار | ||||
معلومات | ||||
آغاز خدمات | 25 اکتوبر 2007 | |||
پہلی پرواز | 27 اپریل 2005 | |||
صارفین | ایئر فرانس (20 نومبر 2009–مئی 2020) تھائی ائیرویز انٹرنیشنل (6 اکتوبر 2012–فروری 2021) سنگاپور ایئر لائنز (25 اکتوبر 2007–) قطر ائیرویز (10 اکتوبر 2014–) قنطاس ائیرویز (20 اکتوبر 2008–) ملیشیا ائیرلائنز (1 جولائی 2012–اکتوبر 2022) لوفتھانزا (6 جون 2010–) کوریا ایئر (17 جون 2011–) اتحاد ائیر ویز (27 دسمبر 2014–) امارات (1 اگست 2008–) چائنا ساؤدرن ائیرلائنز (17 اکتوبر 2011–نومبر 2022) برٹش ائیرویز (2 اگست 2013–) آسیانہ ایئر لائنز (13 جون 2014–) آل نیپون ائیر ویز (24 مئی 2019–) | |||
لمبائی | ||||
بلندی | ||||
پروں کا دائرۂ کار | ||||
حد | ||||
درستی - ترمیم |
اے380 کی اوپری منزل پورے ہوائی جہاز کے ڈھانچا یا پیٹ پر مشتمل ہے، بالکل ایک چوڑے طیارے کے مطابق۔ دوسروی منزل اے380-800 کو ایک وسیع کیبن 550 مربع میٹر (5،920 مربع فٹ) جتنی خالی جگہ مہیا کرتا ہے، جو بوئنگ 747-8[1] سے 40% بڑا ہے، بوئنگ کا یہ مسافر بردار طیارہ دوسرا بزا کیبن رکھنے والا طیارہ ہے[2] اور 525 افراد کو لے مخصوص تین درجوں میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کفایت شعارانہ انتظام (اکانومی کلاس) کے تحت ایک وقت میں 853 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ اے380-800 کو 8،500 جہازی میل (15،700 کلومیٹر) حد کے مطابق بنایا گیا ہے۔ اے380 دنیا کی دوسری اور چوتھی طویل ترین بغیر رکے پرواز کی خدمات سر انجام رے رہا ہے (نومبر 2017ء تک)۔ مزید یہ کہ اس کی کروزنگ رفتار 0.85 ماک ہے۔
مارچ 2018ء تک ایئر بس کو 331 طیاروں کا آرڈر مل چکا ہے جس میں سے 223 تیار ہو کر متعلقہ ہوائی کمپنیوں کو دیے جا چکے ہیں، امارات سب سے بڑا خریدار ہے جو 162 طیاروں کا آرڈر دے جکا ہے جن میں سے 102 امارات ایئر لائن کو مل چکے ہیں اور خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔[3]
13 ہوائي کمپنیاں 222 ایئربس اے380 طیارے استعمال کر رہی ہیں۔ بمطابق 31 دسمبر 2017ء۔[4]
متغیر | اے380-800[19] |
---|---|
کاکپٹ کرو | دو |
نوعی سیٹنگ | 544 (4-کلاس) |
Exit limit | 868[20][lower-alpha 1] |
کل لمبائی | 72.72 میٹر (238 فٹ 7 انچ) |
وسعت پر | 79.75 میٹر (261 فٹ 8 انچ) |
بلندی | 24.09 میٹر (79 فٹ 0 انچ) |
ویل بیس | 31.88 میٹر (104 فٹ 7 انچ) |
ویل ٹریک | 12.46 میٹر (40 فٹ 11 انچ)، 14.34 میٹر (47 فٹ 1 انچ) کل چوڈائی[21] |
Outside fuselage dimensions |
چوڑائی: 7.14 میٹر (23 فٹ 5 انچ) بلندی: 8.41 میٹر (27 فٹ 7 انچ) |
زیادہ سے زیادہ کیبن چوڑائی |
6.50 میٹر (21 فٹ 4 انچ) مرکزی 5.80 میٹر (19 فٹ 0 انچ) اوپری منزل |
کیبن لمبائی | 49.9 میٹر (163 فٹ 9 انچ) مرکزی 44.93 میٹر (147 فٹ 5 انچ) اوپری منزل |
بازوؤں کا دائرہ کار | 845 میٹر2 (9,100 فٹ مربع)[22] |
ابعادی نسبت (بازو) | 7.53 |
بازؤں کے جھکاؤ کی مقدار | 33.5°[22] |
ریمپ پر انتہائی وزن | 577 ٹن (1,272,000 پونڈ) |
بوقت پرواز انتہائی وزن | 575 ٹن (1,268,000 پونڈ) |
بوقت لینڈگ انتہائی وزن | 394 ٹن (869,000 پونڈ) |
بغیر تیل کے وزن | 369 ٹن (814,000 پونڈ) |
خالی جہاز کا وزن | 276.8 ٹن (610,000 پونڈ)[23] |
قابل آمدنی ڈھانچا کی حد | 84 ٹن (185,000 پونڈ)[21] |
انتہائی کارگو حجم | 184 میٹر3 (6,500 cu ft) |
Maximum operating speed | ماخ 0.89 (945 کلومیٹر/گھنٹہ؛ 511 ناٹ) |
انتہائی نمونہ رفتار | ماخ 0.96 (1,020 کلومیٹر/گھنٹہ؛ 551 ناٹ)[lower-alpha 2][24] |
کروز رفتار | ماخ 0.85 (903 کلومیٹر/گھنٹہ؛ 488 ناٹ)[25] |
Take off (MTOW، SL, ISA) | 3,000 میٹر (9,800 فٹ)[21] |
لینڈنگ رفتار | 130 ناٹ (240 کلومیٹر/گھنٹہ)[25] |
حد | 15,200 کلومیٹر / 8,200 nmi |
Service ceiling | 13,100 میٹر (43,000 فٹ)[26] |
زیادہ سے زیادہ۔ گنجائش ایندھن | 323,545 لیٹر / 85,471 امریکی گیلن[27] |
انجن (4 ×) | انجن الائنس جی پی7200 / رولز رائس ٹرینٹ 900 |
قوت دھکیل (4 ×) | 311 کلوN (70,000 پونڈ قوت) |
متغیر | درجہ بندی | انجن | قوت دھکیل |
---|---|---|---|
A380-841 | 12 دسمبر 2006 | ٹرنٹ 970-84/970B-84 | 348.31 کے این |
A380-842 | 12 دسمبر 2006 | ٹرنٹ 972-84/972B-84 | 356.81 کے این |
A380-861 | 14 دسمبر 2007 | انجن الائنس جی پی7270 | 332.44 کے این |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.