اپنیشد
From Wikipedia, the free encyclopedia
اپنشد (Upaniṣad) ہندو مت کی قریباً دوسو مقدس اور نظری کتب کے مجموعے کا نام ہے جن میں سے پرانی ترین کتب زیادہ تر وید کی فلسفیانہ تشریح سے متعلق ہیں۔ انھیں ہندو مت کے متعدد اولیاء (رشی / sage) کی جانب منسوب کیا جاتا ہے۔ اپنیشد، سنسکرت کے تین لفظوں اُپ+نی+شد کا مرکب ہے، جس کے معنی قریب نیچے بیٹھنا ہے۔ بالفاظ دیگر مرشد کے قدموں میں معرفت و حصول علم کے واسطے بیٹھنا۔ اپنیشد کسی ایک کتاب کا نہیں بلکہ سلسہ کتب اور فلسفے کا نام ہے، جو موضوع کے اعتبار سے مابعدالطبیعیاتی اور اسلوب کے لحاظ سے شعری اد ب کا حسین مرقہ ہے۔ اپنیشد کی تعلیمات کا منبع توحید، حق پرستی اور عرفان ذات ہے۔ یہ ظاہری عبادات، مذہبی رسومات، جنتروں، منتروں کی بجائے خود آگاہی، حقیقت اولی کی تلاش اور تقوی پر زور دیتی ہے۔ ممتاز ہندو فلسفی اور عالم شنکر اچاریہ نے اپنیشدوں کی تعلیمات پر بڑا زور دیا اور کئی ایک اپنیشدوں کی تفسیریں لکھیں۔
یہ مضمون ہندوی متن پر مشتمل ہے۔ موزوں معاونت کے بغیر آپ کو ہندوی متن کی بجائے سوالیہ نشان، خانے اور بے معنی حروف نظر آسکتے ہیں۔ |