اوٹاوا
From Wikipedia, the free encyclopedia
اوٹاوا (تلفظ: اوٹّا-وا) کینیڈا کا دار الحکومت اور میونسپلٹی ہے جو اونٹاریو کے صوبے میں ہے۔ اوٹاوا دریا کے جنوبی کنارے پر واقع یہ شہر جنوبی اونٹاریو کے مشرقی حصے میں ہے۔ یہ دریا کیوبیک اور اونٹاریو کے درمیان میں سرحد کا کام دیتا ہے۔ 2006ء کی مردم شماری میں یہاں کی کل آبادی 812000 افراد تھی۔ یہ کینیڈا کی چوتھی اور اونٹاریو کی دوسری بڑی میونسپلٹی ہے۔ اوٹاوا کئی پلوں کی مدد سے کیوبیک سے ملا ہوا ہے۔
اوٹاوا | |
---|---|
(انگریزی میں: City of Ottawa)(فرانسیسی میں: Ottawa) | |
پرچم | نشان |
تاریخ تاسیس | 1850 |
نقشہ | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | کینیڈا [1] [2][3] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | انٹاریو |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔45.42083°N 75.69000°W / 45.42083; -75.69000 |
رقبہ | |
بلندی | |
آبادی | |
کل آبادی | |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
اوقات | مشرقی منطقۂ وقت |
سرکاری زبان | انگریزی [4]، فرانسیسی [4] |
رمزِ ڈاک | |
فون کوڈ | 613، 343 (May 2010[5]) |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 6094817 |
درستی - ترمیم |
اوٹاوا کا انتظام 24 اراکین کی سٹی کونسل سنبھالتی ہے جن میں سے 23 کونسلر شہر کے وارڈوں کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ میئر کو بحیثیت مجموعی چنا جاتا ہے۔ یک تہی حکومت ہونے کی وجہ سے میونسپلٹی کے ذمے تمام تر خدمات ہیں جن میں آگ بجھانے، ایمبولینس، پولیس، پارک، سڑکیں، پیدل گذرگاہیں، پبلک ٹرانزٹ، پینے کا پانی، طوفانی پانی اور گندے پانی کی نکاسی اور ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانا شامل ہیں۔
کینیڈا میں دار الحکومت الگ سے کوئی ضلع نہیں بلکہ اوٹاوا وفاق کے زیر انتظام نیشنل کیپیٹل ریجن میں شمار ہوتا ہے۔ اس علاقے میں اوٹاوا، گاٹینو اور ان کے مضافات آتے ہیں۔ اس علاقے کی کل آبادی 1451000 افراد ہے۔ نیشنل کیپیٹل کمیشن شاہی ادارہ ہے جو اس علاقے میں وفاقی حکومت کے مفادات کی دیکھ بھال کرتا ہے۔
دیگر ملکوں کے دارلحکومتوں کی مانند کینیڈا میں بھی اوٹاوا لفظ حکومت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔