اوقیہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
اوقیہ (عربی زبان: اوقية) مشہور وزن ہے جس کی جمع اواق ہے جو اکثر عرب اوراسلامی اصطلاحات میں استعمال ہوتا ہے۔
فقہا کے نزدیک ایک اوقیہ 40 درہم کا ہوتا ہے،جو 7 مثقال کے برابر ہے جبکہ ایک درہم3.17گرام کے برابر ہے تو اس حساب سے جدید وزن میں 3.17×40=126.8 گرام بنتے ہیں۔[1]
ایک اوقیہ رطل کا 1/12 حصہ بنتا ہے جبکہ اس حساب سے جدید اوزان میں 200 گرام کے برابر ہے۔[2]احناف کے نزدیک اوقیہ 200.8 گرام کے برابر ہے۔ کچھ فقہا کے نزدیک اس کا وزن 201 گرام ہے۔ اختلاف کی وجہ ہرفقہی مکتب فکر کے نزدیک درہم کی مقدار ہے۔[3]