انسائڈ جوب
From Wikipedia, the free encyclopedia
ان سائڈ جاب (Inside Job) ایک دستاویزی فلم ہے جو 2010ء میں منظر عام پر آئی۔ اس میں سن 2000ء کے بعد کی دہائی میں ہونے والے مالیاتی بحران کے بارے میں ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار چارلس فرگوسن (Charles H. Ferguson) ہیں۔ اس فلم کے بارے میں فرگوسن کا کہنا ہے کہ یہ فلم ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بینک اور مالیاتی خدمات کی صنعت میں ہونے والی منظم کرپشن اور اس کے نتائج کے بارے میں ہے۔ اس فلم میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بینکوں نے پالیسیوں میں تبدیلیاں کر کے مالیاتی بحران بننے میں مدد دی تھی۔ ناقدین نے اس فلم کو بے حد سراہا ہے اور اس پیچیدہ مواد پر کی گئی تحقیق و نمائش کی تعریف کی ہے۔
اجمالی معلومات انسائڈ جوب, ہدایت کار ...
انسائڈ جوب | |
---|---|
Theatrical release poster | |
ہدایت کار | چارلس فرگوسن |
پروڈیوسر | اوڈرے مارز چارلس فرگوسن |
راوی | میٹ ڈیمن |
موسیقی | الیکس ہیفس |
سنیماگرافی | Svetlana Cvetko Kalyanee Mam |
ایڈیٹر | چاڈ بک ایڈم بولٹ |
تقسیم کار | سونی پکچررز کلاسک |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 108 منٹ |
ملک | امریکا |
زبان | انگریزی |
بجٹ | $2 ملین[1] |
باکس آفس | $7,871,522[2] |
بند کریں
فلم کی نمائش مئی 2010 کے کینیز فلم فیسٹیول (Cannes Film Festival) میں ہوئی اور اسے 2010 کی بہترین دستاویزی فیچر فلم کا اکیڈمی ایوارڈ ملا ۔