From Wikipedia, the free encyclopedia
علم حیاتیات و وراثیات میں انتساخ (transcription) دراصل لحمیات (proteins) کی تیاری کا پہلا مرحلہ ہے (دوسرا مرحلہ ترجمہ (translation) کہلاتا ہے۔ انتساخ کے عمل میں DNA کے سالمے سے mRNA کی تنسیخ (یا یوں کہ لیں کہ نسخ کا کام عمل میں آتا ہے) جو بعد میں ترجمہ کر کہ لحمیات تیار کرتا ہے۔
ظاہر کہ کہ انتساخ کا مفہوم تو ہر جگہ بنیادی طور پر ایک ہی ہوگا خواہ وہ لسانیات میں استعمال ہوا ہو یا وراثیات میں۔ ہاں یہ ہے کہ اس کا استعمال ہر ہر شعبے میں اس شعبے کہ لحاظ سے اپنا مطلب ادا کرتا ہے۔ اور انتساخ (transcription) ایک ایسے عمل کو کہا جاتا ہے جس میں کوئی ایک ذریعۂ معلومات کسی ایک وسیط (media) سے دوسرے میں منتقل کیا جاتا ہے۔ مثال کہ طور پر بولے گئے الفاظ کو لکھنا یعنی معلومات کو آواز سے روشنائی کے خطوط میں منتقل کرنا۔ اور یہاں وراثیات اور حیاتیات میں DNA میں لکھی گئی معلومات کو ان کی صحت برقرار رکھتے ہوئے RNA کے سالمے میں منتقل کرنا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.