جینیات یا وراثیات (انگریزی: Genetics) وراثوں (genes) کی ساخت، ان کے افعال اور ان کے رویے کے مطالعے کو کہا جاتا ہے اور یہ حیاتیات کی ایک ذیلی شاخ ہے۔ اس کی تعریف ایک اور انداز میں یوں بھی کی جا سکتی ہے کہ حیاتیات کی وہ شاخ ہے جس میں وراثوں کا مختلف پہلوؤں سے مطالعہ کیا جاتا ہے یعنی ان کے ذریعہ خواص کی اولاد میں منتقلی (طرزوراثی سے طرزظاہری کی تشکیل)، وراثوں میں ہونے والے طفرہ (mutation)، طفرہ سے ہونے والے امراض اور ان امراض کے معالجے کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ ابتدا میں دو اہم الفاظ کی وضاحت اور ان کے مفہوم کا فرق

ڈی این اے ضرر کی وجہ سے سرطان جیسی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ فطرت میں اس ضرر کی مرمت کرنے کيليے ایک مکمل نظام خلیات میں موجود ہوتا ہے۔ یہاں اس کا ایک پہلو دکھایا گیا ہے جس میں پیوستگر خامرے (رنگدار بادل نما) کی مدد سے ڈی این اے کی مرمت کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔


Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.