املا
From Wikipedia, the free encyclopedia
املا رسم الخط کے مطابق الفاظ لکھنے کا عمل۔ املا دراصل لفظوں میں صحیح صحیح حرفوں کے استعمال کا نام ہے اور جو طریقہ ان حرفوں کے لکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، وہ رسم خط کہلاتا ہے۔ معروف ماہر لسانیات، رشید حسن خان املا کی تعریف اس طرح بیان کرتے ہیں :
” | اردو کے رسم خط کے مطابق، لفظ میں حرفوں کی ترتیب کا تعین، ترتیب کے لحاظ سے اس لفظ میں شامل حرفوں کی صورت اور حرفوں کے جوڑ کا متعارف طریقہ؛ ان سب کے مجموعے کا نام اِملا ہے۔[1]۔ | “ |