امارت شارجہ
متحدہ عرب امارات کی ایک امارت From Wikipedia, the free encyclopedia
متحدہ عرب امارات کی ایک امارت From Wikipedia, the free encyclopedia
امارت شارجہ (عربی: الشارقة) متحدہ عرب امارات کی 7 امارتوں میں سے ایک ہے جو خلیج فارس کے ساتھ 16 کلومیٹر ساحل اور اس سے ملحقہ 80 کلومیٹر علاقے پر پھیلی ہوئی ہے۔ امارت کا کل رقبہ ایک ہزار 3 مربع میل (2 ہزار 600 مربع کلومیٹر) ہے۔ 2003ء کے مطابق یہاں کی کل آبادی 6 لاکھ 36 ہزار ہے۔
إمارة الشارقةّ Imārat al-Shāriqa | |
---|---|
امارت | |
امارت شارجہ Emirate of Sharjah | |
متحدہ عرب امارات میں شارجہ کا مقام | |
متناسقات: 25°26′N 55°23′E | |
ملک | متحدہ عرب امارات |
نشست | شارجہ |
بورو (انتظامیہ) | 9 بلدیات[1]
|
حکومت | |
• قسم | مطلق بادشاہت |
• امیر | سلطان بن محمد القاسمی |
رقبہ | |
• کل | 2,590 کلومیٹر2 (1,000 میل مربع) |
آبادی (2008) | |
• کل | 890,669 |
یہ متحدہ عرب امارات کی تیسری سب سے بڑی امارت ہے اور ملک کا واحد مقام ہے جس کی سرحدیں خلیج فارس اور خلیج اومان دونوں سے ملتی ہیں۔
شارجہ نے اپنے کرکٹ اسٹیڈیم کے باعث دنیا بھر میں شہرت حاصل کی جہاں 200 سے زائد ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے منعقد ہوئے جو کسی بھی میدان سے زیادہ ہیں۔ علاوہ ازیں یہاں 4 ٹیسٹ مقابلے بھی کھیلے گئے ہیں۔ گذشتہ چند سالوں سے یہاں مقابلوں کا انعقاد نہیں ہو رہا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.