From Wikipedia, the free encyclopedia
القدس بریگیڈز (عربی: سرايا القدس) ایک فلسطینی اسلام پسند [1][2] تنظیم تحریک جہاد اسلامی در فلسطین (حركة الجهاد الإسلامي في فلسطين) کا مسلح بازو ہے جس کی پشت پناہی اور معاشی امداد عموماً ایران کرتا ہے۔[3][4][5][6] القدس بریگیڈز کا قیام 1981ء میں فتحی شقاقی اور عبد العزیز عودہ نے غزہ میں کیا تھا۔[1]
القدس بریگیڈز سرايا القدس | |
---|---|
سالہائے فعالیت | 1981ء | -تا حال
مقاصد | فلسطینی سرزمین سے حکومت اسرائیل کو بے دخل کر کے اسلامی ریاست کا قیام اور 1948ء سے قبل کے برطانوی زیر انتداب فلسطین کی اصل جغرافیائی سرحدوں کو بحال کر کے ان میں یہاں کے اصل باشندوں کی آبادکاری۔ |
فعال علاقے | غزہ پٹی، مغربی کنارہ، Southern Lebanon |
نظریہ | Palestinian nationalism سنی اسلام پسندی صہیونیت مخالف |
حیثیت | فعال |
حجم | 8,000 |
ویب سائٹ | saraya |
القدس بریگیڈز مغربی کنارہ اور غزہ پٹی بالخصوص جنین میں انتہائی متحرک تھی، لیکن اسرائیلی دفاعی افواج کی جانب سے اس جماعت کے خلاف توسیعی کارروائیوں نے اسے سخت نقصان پہنچایا اور نتیجتاً 2004ء کے بعد اس خطہ میں بتدریج یہ جماعت کمزور ہوتی چلی گئی۔[1][2]
1 مارچ 2006ء کو اس جماعت کے عسکری بازو کے ایک سالار ابو الولید الدحدوح کو ہدف بنا کر بم یا میزائل سے اڑا دیا گیا۔ 30 اگست 2006ء کو اسی عسکری بازو کے مغربی کنارہ کے سالار حسام جرادات کو اسرائیلی دفاعی افواج کے انڈر کور گماشتوں نے قصبہ جنین میں مار دیا۔[2]
بعد ازاں القدس بریگیڈز نے غزہ پٹی میں عسکری طور پر اپنی جنگ کو جاری رکھا،[7] متعدد مواقع پر القدس نے شہریوں اور غیر شہریوں کا امتیاز کیے بغیر القدس راکٹ حملے کیے۔[1][8][9] القدس بریگیڈز خودکش حملوں اور بلا امتیاز راکٹ حملوں کے ذریعہ اسرائیل کی عسکری تباہی کی خواہش رکھتے ہیں اور اس کی تشہیر بھی کرتے ہیں۔[1] شہری آبادیوں پر اس طرح کے بلا امتیاز حملوں[10] اور انسانی ڈھالوں کے استعمال[11][12][13] کو بین الاقوامی برادری بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی سمجھتی ہے۔[14]
القدس بریگیڈز کا مقصد یہ ہے کہ فلسطینی سرزمین سے حکومت اسرائیل کو بے دخل کر کے اسلامی ریاست قائم کی جائے اور 1948ء سے قبل کے برطانوی زیر انتداب فلسطین کی اصل جغرافیائی سرحدوں کو بحال کر کے ان میں یہاں کے اصل باشندوں کے آباد کیا جائے۔ نیز یہ جماعت اسرائیلی یا فلسطینی آبادکار کے متعلق کسی قسم کی سیاسی شراکت یا مصالحتی گفتگو کی روادار بھی نہیں ہے۔[2]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.