![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/5/56/China_India_western_border_88.jpg/640px-China_India_western_border_88.jpg&w=640&q=50)
اکسائی چن
متنازعہ علاقہ زیرِ انتظام چین / From Wikipedia, the free encyclopedia
کشمیر کے دیگر علاقو ں پر مضامین کے لیے کشمیر (ضد ابہام)
![Thumb image](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/5/56/China_India_western_border_88.jpg/640px-China_India_western_border_88.jpg)
اکسائی چن یا اقسای چن (چینی: 阿克赛钦; پینین: Ākèsàiqīn; ہندی: अक्साई चिन ، Aksā'ī cin; اویغور: ﺋﺎﻗﺴﺎﻱ ﭼﯩﻦ; اردو: اکسائی چن ) چین، پاکستان اور بھارت کی سرحد پر واقع ایک علاقہ ہے جو چین کے زیر انتظام ہے جبکہ بھارت اس پر اپنا دعوی رکھتا ہے۔ اکسائی چن بھارت اور چین کے درمیان دو سرحدی تنازعات میں سے ایک ہے۔ جغرافیائی طور پر یہ علاقہ سطح مرتفع تبت کا حصہ ہے۔ ہمالیہ اور دیگر پہاڑی سلسلوں کے باعث علاقے میں آبادی بہت کم ہے۔
تاریخی طور پر یہ علاقہ مملکت لداخ کا حصہ تھا جو 19 ویں صدی میں کشمیر میں شامل ہو گئی۔ چین کے علاقوں تبت اور سنکیانگ کے درمیان اہم ترین شاہراہ اسی علاقے سے گذرتی ہے جس کے باعث یہ چین کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل علاقہ ہے۔ یہ مسلم اکثریتی سنکیانگ صوبے کا حصہ ہے۔