اسرار خودی فارسی کی ایک کتاب ہے جو عظیم شاعر، فلسفی اور نظریہ پاکستان کے بانی علامہ اقبال کی پہلی فلسفیانہ شاعری کا مجموعہ ہے۔ یہ کتاب 1915ء میں شائع ہوئی۔ اس کتاب میں انفرادیت کے بارے میں نظمیں شامل ہیں جبکہ ان کی دوسری کتاب رموز بیخودی فرد واحد اور معاشرے کا احاطہ کرتی ہے۔
اسرارِ خودی ۔ علامہ محمد اقبال کا پہلا شعری مجموعہ جو فارسی میں شائع ہوا۔ اسرارِ خودی کی اشاعت سے قبل‘ اس کے کئی حصے‘ مختلف جرائد میں شائع ہوتے رہے۔ ان حصوں کے متعدد اشعار کا متن‘ طبع اوّل سے خاصا مختلف ہے۔ اس کی اشاعت کا اہتمام حکیم فقیر محمد چشتی نظامی نے کیا۔ طبع اول کی تعداد پانچ سو تھی۔ کتابت منشی فضل الہٰی مرغوب رقم نے کی جبکہ چھپائی یونین سٹیم پریس ‘ لاہور میں ہوئی۔ علامہ اقبال نے اولین طباعت کا دیباچہ خود اردو میں تحریر کیا جسے بعد کے ایڈیشنز سے حذف کر دیا گیا۔ اسرار خودی کے تیسرے ایڈیشن اور رموز بیخودی کے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت پر دونوں مثنویوں کو یکجا کر دیا گیا اور اسرارورموز کے نام سے دونوں مثنویاں 1923ء سے یکجا ہی شائع ہو رہی ہیں۔ 12 ستمبر 1915ء میں اسرارِ خودی کی پہلی اشاعت ہوئی تھی۔[1]
مزید دیکھیے
بیرونی روابط
علامہ اقبال کی مذيد شاعری پڑھنے کے لیے اردو پلیسآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urduplace.com (Error: unknown archive URL)
حوالہ جات
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.