اریحا
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
یریحو[2] یا اریحا (انگریزی: Jericho؛ عربی: أريحا؛ عبرانی: יְרִיחוֹ) مغربی کنارہ میں دریائے اردن کے نزدیک ایک شہر ہے۔ اسے دنیا کے سب سے قدیم آباد شہروں میں سے ایک خیال کیا جاتا ہے۔[3][4][5]
سرکاری نام | |
دیگر نقل نگاری | |
• عربی | أريحا |
• دیگر تلفظ | Ariha (دفتری) |
• عبرانی | יריחו |
اریحا شہر | |
محافظہ | اریحا |
قیام | 9600 قبل مسیح |
حکومت | |
• قسم | شہر (سے 1994) |
• سربراہ بلدیہ | حسن صالح[1] |
آبادی (2006) | |
• دائرہ کار | 20,300 |
نام کے معنی | "خوشبودار" |
ویب سائٹ | www.jericho-city.org |
اریحا مغربی کنارے کا ایک فلسطینی شہر ہے۔ یہ وادی اردن میں واقع ہے، جس کے مشرق میں دریائے اردن اور مغرب میں یروشلم واقع ہے۔
2007ء میں اس کی آبادی 18,346 تھی۔ [6]
فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کے بعد سے یہ شہر 1949ء سے 1967ء تک مغربی کنارے کے ساتھ اردن کے ماتحت تھا۔ 1967ء میں عرب اسرائیل جنگ کے دوران اس پر اسرائیل نے قبضہ کر لیا تھا، تاہم 1994ء میں اس کا انتظامی کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔[7][8]
اریحا کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ دنیائے انسانی کا سب سے قدیم شہر ہے۔[3][4][5] اور اس شہر کو ایسا قدیم ترین شہر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، جس کے گرد سب سے قدیم حفاظتی دیوار موجود ہے۔[9]
ماہرین آثار قدیمہ نے اریحا میں 20 سے زیادہ بستیوں کی باقیات کا پتہ لگایا ہے، جن میں سب سے قدیم بستی آج سے 11 ہزار سال پرانی تھی۔[10][11] اس شہر کی قدامت کی جڑیں زمینی تاریخ کے ہولوسین دور کے آغاز سے جا جڑتی ہیں۔[12][13] شہر اور اس کے اردگرد بہتے چشموں نے ہزاروں سالوں سے انسانیت کو اس جانب متوجہ کیا ہے کہ وہ اسے اپنی رہائش کے لیے اختیار کرے۔ [14] اریحا کو بائبل میں ’’کھجور کے درختوں کا شہر‘‘ کہا گیا ہے۔[15]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.