![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/6/6c/TM-2001-500manat-%25C3%2584rtogrul_Gazy-b.png/640px-TM-2001-500manat-%25C3%2584rtogrul_Gazy-b.png&w=640&q=50)
ارطغرل
سلطنت عثمانیہ کے اولین سلطان عثمان کے والد / From Wikipedia, the free encyclopedia
امیر غازی ارطغرل بن سلیمان شاہ قایوی ترکمانی (عثمانی ترک زبان: ارطغرل)[2] (وفات: 1280ء) ترک اوغوز کی شاخ قائی قبیلہ کے سردار سلیمان شاہ کے بیٹے اور سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔[3] ولادت کا زمانہ سنہ 1191ء کے آس پاس کا ہے جبکہ سنہ وفات 1281ء بتائی جاتی ہے اور مدفن اناطولیہ کے شہر سوغوت میں واقع ہے۔ ارطغرل غازی ایک بہادر، نڈر، بے خوف، عقلمند، دلیر، ایماندار اور بارعب سپاہی تھے۔ وہ ساری عمر سلجوقی سلطنت کے وفادار رہے۔ سلطان علا الدین کیقباد اول نے ارطغرل کی خدمات سے متاثر ہو کر ان کو سوغوت اور اس کے نواح میں واقع دوسرے شہر بطور جاگیر عطا کیے اور ساتھ ہی "سردار اعلیٰ" کا عہدہ بھی دیا۔ اس کے بعد آس پاس کے تمام ترک قبائل ان کے ماتحت آگئے تھے۔
| ||||
---|---|---|---|---|
(عثمانی ترک میں: ارطُغرُل غازى) ![]() | ||||
![]() | ||||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | اخلاط ![]() | |||
وفات | سنہ 1281ء [1] ![]() سوغوت ![]() | |||
مدفن | مقبرہ ارطغرل غازی ![]() | |||
شہریت | سلاجقہ روم ![]() | |||
زوجہ | حلیمہ خاتون ![]() | |||
اولاد | عثمان اول ، ساجی بیگ ![]() | |||
والد | سلیمان شاہ ، گوندوز الپ ![]() | |||
والدہ | حائمہ خاتون ![]() | |||
بہن/بھائی | ||||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | ریاست کار ، عسکری قائد ![]() | |||
درستی - ترمیم ![]() |
غیر معتبر تاریخی حوالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ارطغرل کا تعلق غز ترک قبائل کی شاخ قائی قبیلہ سے تھا[4] اور ان کا خاندان بیگ (سردار) کہلاتا تھا۔
ارطغرل ترک زبان کا لفظ ہے اور دو لفظوں ”ار“ اور ”طغرل“ سے مل کر بنا ہے، ”ار“ کے معنی آدمی، سپاہی یا ہیرو کے ہیں جبکہ ”طغرل“ کے معنی عقاب پرندے کے آتے ہیں، [5] جو مضبوط شکاری پرندہ کے طور پر مشہور ہے، [6] یوں ”ارطغرل“ کے معنی عقابی شخص، عقابی سپاہی یا شکاری ہیرو وغیرہ کے ہوں گے۔