ابو مصعب الزرقاوی
From Wikipedia, the free encyclopedia
ابع مصعب الزرقاوی (عربی: أحمد فضيل النزال الخلايله) کا اصل نام احمد فاضل تھا۔ وہ 30اکتوبر 1966ء کو اردن کے شہر الزرقا میں پیدا ہوئے۔ اس شہر کی ایک بڑی اکثریت فلسطینی مہاجرین پر مشتمل ہے۔ الزرقاوی کا تعلق دریائے اردن کے مشرقی کنارے میں رہنے والے بدو قبیلے بنو حسن کی خلیلہ شاخ سے تھا، ان کے آبا و اجداد 1948ء میں اسرائیل کے قیام کے بعد اپنی زمینیں چھوڑ کر الزرقا میں پناہ گزین بنے۔