From Wikipedia, the free encyclopedia
آدِتْیَہ ٹھاکرے (ہندی: आदित्य ठाकरे ؛ ولادت: 13 جون 1990ء) مہاراشٹر مجلس قانون ساز کے ایم ایل اے ہیں۔ انھوں نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات، 2019ء میں ممبئی، مہاراشٹر سے جیت حاصل کی اور ٹھاکرے خاندان کے پہلے منتخب ایم ایل اے بنے۔ ان کے والد ادھو ٹھاکرے شیو سینا کے رہنما ہیں۔ ان کے دادا بال ٹھاکرے شیو سینا کے بانی ہیں۔[1] آدتیہ ٹھاکرے یووا سینا کے صدر نشین ہیں۔ یہ شیو سینا کی یوتھ ونگ ہے۔
آدتیہ ٹھاکرے | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
President of Yuva Sena | |||||||
آغاز منصب 24 اکتوبر 2019 | |||||||
Member of Maharashtra Legislative Assembly | |||||||
آغاز منصب 24 اکتوبر 2019 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 13 جون 1990ء (34 سال) ممبئی | ||||||
رہائش | Mumbai, Maharashtra, India | ||||||
شہریت | بھارت | ||||||
جماعت | شیو سینا | ||||||
والد | ادھو ٹھاکرے | ||||||
رشتے دار | Prabodhankar Thackeray (great-grandfather) بال ٹھاکرے (Grandfather) Raj Thackeray (Uncle) Tejas Thackeray (Brother) | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | بمبئی اسکاٹش اسکول | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | مراٹھی | ||||||
درستی - ترمیم |
آدتیہ ٹھاکرے کے والد ادھو ٹاکرے اور والدہ رشمی ٹھاکرے ہیں۔ ان کی ولادت ممبئی میں ہوئی۔ آدتیہ کا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے جس کا نام تیجس ٹھاکرے ہے۔ آدتیہ نے اپنی اسکول کی تعلیم بامبے اسکوٹش اسکول میں مکمل کی۔ بعد ازاں انھوں نے بی اے کے لیے سینٹ زیوئرس کالج، ممبئی میں داخلہ لیا۔ انھوں نے پوسٹ گریجویشن کے سی لا کالج سے کی اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔[2]
2007ء میں انھوں نے اپنی شاعری کا مجموعہ “مائی تھوٹز ان وائٹ اینڈ بلیک“ (میرے خیالات سیاہ و سفید میں) شائع کی۔ اگلے سال انھوں نے نغمہ نگاری میں طب آزمائی کی اور ایک البم بنام امید جاری کیا۔ انھوں نے اس البم آٹھوں نغمے خود لکھے تھے۔[3]
2010ء میں ممبئی یونیورسٹی کی قابل مطالعہ کتابوں میں فہرست میں روہنٹن مستری کی کتاب سچ ا لانگ جرنی شامل کی گئی جس میں مصنف نے ٹھاکرے خاندان اور مراٹھی لوگوں کے خلاف خوب لکھا ہے اور گھٹیا زبان کا استعمال کیا ہے۔ مصنف نے مراٹھیوں کو اپنی کتاب میں خوب لتاڑا ہے۔ ممبئی یونیورسٹی کی ریڈنگ لسٹ میں اس کتاب کی شمولیت کے خلاف آدتیہ ٹھاکرے نے زبردست احتجاج کیا اور کتاب کو نذر آتش کر دیا۔[4][5]
اکتوبر 2019ء میں انھوں نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ورلی اسمبلی حلقہ سے سیاست میں قسمت آزمائی کی۔ انھوں نے پہلی ہی دفعہ میں جیت حاصل کرلی ۔ وہ ٹھاکرے خاندان سے انتخابات میں حصہ لینے والے اور جیتنے والے پہلے شخص ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.