آبادیات بھارت
From Wikipedia, the free encyclopedia
بھارت جنوبی ایشیاء کا ایک ملک ہے۔ موجودہ بھارت 1947ء کو معرض وجود میں آیا۔ بھارت اس وقت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ اگر دنیا کی آبادی کو چھ حصوں میں تقسیم کیا جائے تو ان چھ حصوں میں سے ایک حصہ آبادی بھارت کی ہے۔ بھارت میں کُل دنیا کے 17.5 فیصد لوگ آباد ہیں۔ آبادی کی مختلف شماریات اور تناسبات کو دیکھ کر ماہرین کا کہنا ہے کہ 2025ء تک بھارت دنیا کا پہلا سب سے بڑا ملک بن جائے گا اور اس کی آبادی چین سے زیادہ ہو جائے گی۔[2]
آبادیات بھارت | |
---|---|
بھارت میں انسانی آبادی کی کثافت | |
آبادی: | 1,236,344,631 (July 2014 تخمینہ)[1] (فہرست ممالک بلحاظ آبادی) |
کثافت: | 383 لوگ/فی کلومیٹر (2011ء تخمینہ) |
شرح اضافہ: | 1.25% (2013) (فہرست ممالک بلحاظ شرح اضافہ آبادی) |
شرح پیدائش: | 20.22 پیدائش/1,000 آبادی (2013ء تخمینہ) |
شرح اموات: | 7.4 اموات/1,000 آبادی (2013ء تخمینہ) |
متوقع زندگی: | 68.89 سال (2009ء تخمینہ) |
–مرد: | 67.46 سال (2009ء تخمینہ) |
–عورت: | 72.61 سال (2009ء تخمینہ) |
شرح بار آوری: | 2.3 بچے کی پیدائش/خواتین (SRS 2013ء) |
شرح کمسن اموات: | 40 اموات/1,000 پیدائش (2013ء تخمینہ) |
عمر ساخت | |
0-14 سال: | 31.2% (مرد 190,075,426/خواتین 172,799,553) (2009ء تخمینہ) |
15-64 سال: | 63.6% (مرد 381,446,079/خواتین 359,802,209) (2009ء تخمینہ) |
65-زیادہ: | 5.3% (مرد 29,364,920/خواتین 32,591,030) (2009ء تخمینہ) |
جنسی تناسب | |
بوقت پیدائش: | 1.10 مرد/خواتین (2013ء تخمینہ) |
15 سے کم: | 1.10 مرد/خواتین (2009ء تخمینہ) |
15-64 سال: | 1.06 مرد/خواتین (2009ء تخمینہ) |
65-زیادہ: | 0.90 مرد/خواتین (2009ء تخمینہ) |
شہریت | |
بڑے نسلیاتی گروہ: | دیکھیے بھارت میں نسلی گروہ |
زبان | |
سرکاری: | دیکھیے :بھارت کی زبانیں |
بھارت کی 50 فیصد سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے یعنی جن کی عمر 25 سال سے کم ہے۔ بھارت میں 1 سال سے 35 سال تک عمر والے افراد پورے بھارت کی 65 فیصد آبادی ہے۔ بھارت میں 1000 سے زائد نسلی گروہ ہیں جو ہزار سے زائد زبانیں بولتے ہیں۔ دنیا کے سارے ادیان بھارت میں پائے جاتے ہیں جن میں ہندو مت اور اسلام کے پیروکار سب سے زیادہ ہے۔ دنیا کے چاروں بڑے خاندانہائے زبان (دراوڑی زبانیں، ہند-یورپی زبانیں،جنوبی ایشیائی زبانیں،چینی۔تبتی زبانیں) بھارت میں موجود ہیں۔