From Wikipedia, the free encyclopedia
ابو یوسف یعقوب ابن اسحاق الکندی (185ھ/801ء تا 259ھ/873ء) جس کی لاطینی شکل Alkindus مغرب میں رائج ہے۔ الکندی کا شمار اسلامی دنیا کے اوّلین حکماٴ اور فلسفیوں میں ہوتا ہے۔ فلسفہ کے علاوہ انھوں نے حساب، طب، فلکیات اور موسیقی میں بھی مہارت حاصل کی۔ الکندی کے نمایاں کارناموں میں سے ایک کارنامہ، اسلامی دنیا کوحکیم ارسطو کے خیالات سے روشناس کرنا تھا۔۔[5] قرون وسطی کے زمانے میں ان کو چند بڑی اور نمایاں شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا جس کا اظہار Cardano نے بھی کیا ہے۔
یعقوب ابن اسحاق الکندی | |
---|---|
(عربی میں: الكندي) | |
کندی کا پورٹریٹ | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (عربی میں: أبو يوسف يعقوب بن إسحاق الصبّاح الكندي) |
پیدائش | 185ھ/ 801ء بصرہ، خلافت عباسیہ، موجودہ محافظہ بصرہ، عراق |
وفات | 259ھ/ 873ء (عمر: 72 سال شمسی، 74 سال قمری) بغداد، خلافت عباسیہ، موجودہ محافظہ بغداد، عراق |
شہریت | دولت عباسیہ |
عملی زندگی | |
تلمیذ خاص | جعفر بن محمد ابوالمعشر البلخی [1]، ابوزید بلخی [2] |
پیشہ | فلسفی ، ریاضی دان ، ماہر فلکیات ، طبیب ، موسیقی کا نظریہ ساز |
مادری زبان | عربی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [3] |
شعبۂ عمل | ریاضی ، فلسفہ ، اسلامی الٰہیات ، منطق ، اخلاقیات ، طبیعیات ، کیمیا ، نفسیات ، علم الادویہ ، اسلامی فلسفہ [4]، فلکیات [4]، طب [4] |
ملازمت | بیت الحکمت |
درستی - ترمیم |
یعقوب کندی ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے اس لیے ان کی تحقیق کا دائرہ بہت وسیع تھا۔ ریاضی'طبیعیات ' فلسفہ' ہیت' موسیقی' طب اور جقرافیہ جیسے علوم پر انھوں نے اعلیٰ پائے کی کتب تحریر کییں۔ وہ یونانی و سریانی زبانوں پر بھی مہارت رکھتا تھا۔
النادم کے مطابق الکندی نے مختلف مضوعات پر 260 کتابیں لکھیں. ان میں ہندسہ پر 32 ، طب اور فلسفہ پر 22 ، منطق پر 9 اور طبیعیات پر 12 کتابیں لکھیں.
عربی کے عظیم فلسفی الکندی ایک ایسے شخص تھے جس نے جیسا سوچا اور محسوس کیا، ویسے ہی زندگی گزاری۔ وہ کب اس دنیا سے کوچ کر گئے اس کی کوئی تصدیق شدہ تاریخ نہیں لیکن کچھ ذرائع کے مطابق وہ سنہ 873 کے آس پاس وفات پا گئے
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.