From Wikipedia, the free encyclopedia
ہنری برگساں(انگریزی:Henri Bergson)فرانسیسی فلسفی اور مشہور حکیم تھا
اس انگریزی مواد کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
18 اکتوبر 1859ء کو پیرس فرانس میں پیدا ہوا
ہنری برگساں 1900ء سے 1921ء تک کالج ڈی فرانس میں فلسفے کا پروفیسر رہا۔
فلسفیانہ تحریروں کی بنا پر 1927 میں ادبیات کا نوبل انعام پایا۔[11]
ہنری برگساں ثنویت کا قائل تھا۔ یعنی عالم میں دو مستقل جوہر زندگی اور مادہ ہیں جو آپس میں بر سر پیکار رہتے ہیں۔ زندگی ہمیشہ رواں دواں رہتی ہے۔ اور ہمیشہ اوپر کی سمت جاتی ہے۔ وہ ایک فعال اور متحرک قوت ہے جو بیک وقت مادے کے اندر اور مادے سے ماورا رہ کر گہرائی، لطافت، تنوع اور پیچیدگی کے لیے تڑپتی ہے۔
ہنری برگساں جو فلسفۂ جدید میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ برگسان کا ذکر اقبال کی شاعری اور نثر دونوں میں اکثر مقامات پر ملتا ہے۔ خطباتِ اقبال میں ہمیں کہیں کہیں برگساں کے خیالات بھی نظر آتے ہیں لیکن یہ بات واضح ہے کہ اقبال نے کبھی برگساں کی اندھی تقلید نہیں کی۔ بلکہ جو نظریات ان کی نظر میں سقیم تھے اُن پر کھل کر تنقید کی تھی اور ان کی جگہ بہتر متبادل نظریات بھی پیش کیے۔ علامہ اقبال نے سفرِ یورپ کے دوران بھی برگساں سے ملاقات کی تھی۔ اگر یورپ برگساں کی تحریر کو دلکش شاعرانہ انداز بیان کرنے کے لیے سراہتا ہے تو مشرق کو بھی بجا طور پر فخر ہے کہ اقبال نے حیاتیاتی ارتقا‘ زمان و مکاں‘ عقل و وجدان اور احوالِ شعور جیسے پیچیدہ مسائل پر نہایت خوبصورت شاعری کے پیراے میں اظہارِ خیال کیا ہے۔ [12]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.