From Wikipedia, the free encyclopedia
گھریلو کوا (Corvus splendens)جسے کولمبو کوا بھی کہا جاتا ہے۔ کووں کے خاندان کا عام پرندہ ہے۔ جس کا اصل مسکن ایشیا ہے۔ لیکن اب یہ دنیا کے دوسرے حصوں میں بھی دیکھا گیا ہے۔
House Crow | |
---|---|
صورت حال | |
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ | |
کم تشویشناک انواع (IUCN 3.1)سانچہ:IUCN2006 Database entry includes justification for why this species is of least concern | |
اسمیاتی درجہ | نوع [1][2][3][4][5][6][7] |
جماعت بندی | |
مملکت: | جانورia |
جماعت: | Aves |
طبقہ: | عصفوری نسل |
خاندان: | Corvidae |
جنس: | Corvus |
نوع: | C. splendens |
سائنسی نام | |
Corvus splendens[1][2][4][5][3][6][7] Louis Pierre Vieillot ، 1817 | |
| |
درستی - ترمیم |
اس کی رنگت سیاہ ہوتی ہے۔
اس کا سائز جیک ڈا (JACKDAW) اور کریون کرو CARRION CROW) ) کے سائز کے درمیان ہوتا ہے۔ تقریبا 40 سینٹی میٹر۔ لیکن یہ ان سے زیادہ پتلا ہوتا ہے۔ اس کا سر،چونچ،پر،دم اور ٹانگیں سیاہ رنگ کی ہیں۔ جبکہ گردن اور سینہ ہلکے سرمئی رنگ کے ہیں۔ ان کی جسامت ہر علاقے میں مختلف ہو سکتی ہے۔
گھریلو کوا پاکستان،سری لنکا،نیپال،مالدیپ،جنوب مشرقی تھائی لینڈ،جنوبی ایران،بھارت اور بنگلہ دیش میں پایا جاتا ہے۔
گھریلو کوے انسانی آبادیوں کے نزدیک رہتے ہیں۔ اونچے درختوں پر گھونسلے بناتے ہیں۔ اور 3 سے 6 انڈے دیتے ہیں۔ یہ گھونسلا بناتے وقت حفاظت،انسانوں اور خوراک سے نزدیک رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
گھریلو کوا بہت چالاک پرندہ ہے۔ اس کی نظر بہت تیز ہوتی ہے۔ جو اسے خوراک اور دشمنوں سے آگاہ کرتی ہے۔ انسانوں سے خصوصا محتاط رہتا ہے۔ اور خطرے کی صورت میں کائیں کائیں کر کے آسمان سر پر اٹھا لیتا ہے۔ اور اپنے دوسرے ساتھی بھی بلا لیتا ہے۔ جو حفاظت کے لیے ادھر ادھر چکر لگاتے رہتے ہیں۔ کوا اپنے بچوں اور انڈوں کی بہت حفاظت کرتا ہے۔ اگر کہیں چیل یا بلی نظر آجائے۔ تو کوے اس پر پل پڑتے ہیں۔ اور اسے وہاں سے بھاگنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ اگر ان کے گھونسلے سے انڈے نکالنے کی کوشش کی جائے۔ تو یہ انسان کے سر پر ٹھونگے مار مار کر خون نکال دیتے ہیں۔ اس لیے اسے سب سے چالاک پرندہ مانا جاتا ہے۔
کوا کچا اور پکا ہوا گوشت بے حد شوق سے کھاتا ہے۔ کوا گندھا ہوا آٹا تھال پر سے چنگیر پرے کر کے کھا لیتا ہے۔ دیگچی میں سے تھالی پرے پھینک کر دودھ پیتا ہے اور کھیر بھی کھاتا ہے۔ کوا پلاؤ اور کچے چاول، چھوٹے کیڑے مکوڑے،بیج،دوسرے پرندوں کے انڈے اور بچے اور پھل وغیرہ کھاتا ہے۔ کوے بچوں کے ہاتھوں سے روٹی،بسکٹ وغیرہ بھی چھین کر خود کھا لیتے ہیں۔ کوا قناعت پسند اور ہر حال میں راضی رہتا ہے۔ جو چیز کھانے کو مل جائے .کھا لیتا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.