کتب خانہ کانگریس
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
کانگریس دارالکتب (Library of Congress) یا لائبریری آف کانگرس؛ امریکی کانگریس کی لائبریری ہے۔ لائبریری آف کانگریس کا مطلب ہے۔ امریکی پارلیمنٹ کی لائبریری اور اس کا لائبریرین کانگریس یعنی امریکی پارلیمنٹ کا لائبریرین کہلاتا/ کہلاتی ہے۔ تین وسیع و عریض عمارتوں پر محیط لائبریری کا سالانہ بجٹ 684 ملین ڈالر(2020ء میں) سے زیادہ ہے۔ دو صدیوں پہلے قائم ہونے والی اس لائبریری کا بنیادی مقصد (پرائمری مشن) ارکان کانگریس یعنی امریکی پارلیمنٹ کے منتخب ارکان کی جانب سے کانگریشنل ریسرچ سروس کے ذریعہ انکوائریز (سوالات) پر تحقیق کرنا ہے۔
کتب خانہ کانگریس | |
---|---|
کتب خانہ کانگریس کا پرچم | |
38°53′19″N 77°00′17″W | |
قیام | 1800 |
شاخیں | N/A |
مجموعہ | |
ذخیرہ کتب | 23,592,066 کیٹلاگ میں درج شدہ کتب خانہ کانگریس درجہ بندی سکیم؛
5,711 کتب (1500 سے پہلے کی شائع شدہ )، 13,344,477 مونوگراف اور سیریل، موسیقی، اخبارات کی مسلیں، کتابچے، تکنیکی رپورٹ اور دیگر شائع شدہ مواد؛ اور 121,070,572 اشیاء میں غیر درجہ بند (خاص) مجموعات: 158,007,115 کل اشیاء[1] |
رسائی اور استعمال | |
گردش | کتب خانہ ، کتب جاری نہیں کرتا |
آبادی | 535 ارکان ریاست ہائے متحدہ امریکہ کانگریس، ان کے ملازمین اور عوام کے نمائندے |
دیگر معلومات | |
مختص رقم | $598,402,000[1] |
مدیر | جیمز ایچ. بلنگٹن (کانگریس کتب خانہ کتاب دار) |
ملازمین | 3,224[1] |
ویب سائٹ | www.loc.gov |
لائبریری آف کانگریس کا آغاز امریکہ کے تیسرے صدر تھامس جیفرسن کے ذاتی کلیکشن سے ہوا تھا، جس میں ساڑھے چھ ہزار کتابیں تھیں۔ اسی لیے لائبریری کی مرکزی عمارت کا نام جیفرسن بلڈنگ ہے۔ تھامس جیفرسن کی کتابوں میں ایک قرآن پاک بھی تھا۔ انھوں نے یہ قرآن 1776ء میں امریکہ کے اعلان آزادی لکھنے سے گیارہ سال پہلے خریدا تھا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.