تندور میں پکایا جانے والا اطالوی پکوان From Wikipedia, the free encyclopedia
پیتزا (اطالوی زبان: pizza؛ تلفظ pittsa) ایک چٹ پٹا اطالوی کھانا، جس میں پنیر اور ٹماٹر ہوتے ہیں اور جس کو تندور (اوون) میں پکایا جاتا ہے۔
پیتزا مارگریٹا، نیپولٹن پیزا کی ایک قسم۔ | |
قسم | مسطح روٹی |
---|---|
کھانے کا دور | دوپہر کا کھانا یا رات کا کھانا |
اصلی وطن | ناپولی، اطالیہ |
درجہ حرارت | حرارت والا یا گرم |
بنیادی اجزائے ترکیبی | گندھا ہوا آٹا، اکثر ٹماٹر کی چٹنی، پنیر |
تغیرات | کلزون، پنزروٹی، اسٹرومبولی |
پیتزا یہ اٹلی کا ایک بہترین ڈش ہے، جو عام طور پر گول اور مسطح پوتا ہے، جس کے اوپر ٹماٹر، پنیر اور بھی کئی مزیدار چیزیں جیسے مشروم، پیاز، زیتون، انناس اور گوشت وغیرہ ہوتا ہے۔ اس کو عام طور پر اونچی تاؤ پر لکڑی والے تنور میں پکایا جاتا ہے۔ چھوٹا پزا کو کبھی کبھی پزیٹا کہا جاتاہے اور جو شخص اس کو بنا تا ہے اس کو عام طور پر پزا یو لو کے نام سے جانا جاتا ہے[1]۔
اٹلی میں خاص جگہوں پر مثلاً ریسٹورنٹ وغیرہ پزا کو اس کی پوری شکل میں پیش کیا جاتا ہے یعنی اس کو ٹکڑے کی شکل میں پیش نہیں کیا جاتا ہے اور اسے چھری اور کانٹے والے چمچہ سے کھا یا جاتاہے۔ لیکن عام جگہوں پر اسے ٹکڑوں کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے اور ہاتھ میں لے کر کھا یا جاتا ہے[2]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.