From Wikipedia, the free encyclopedia
عبر (انگریزی: Eber) (عبرانی زبان: עֵבֶר) عبرانی بائبل کی ایک شخصیت ہیں جن کا ذکر کتاب پیدائش میں آیا ہے۔ عبر اسرائیلیوں کے جدِ امجد تھے۔ فلج کے والد اور سام بن نوح کے پرپوتے ہیں۔
عبر ابن سلح | |
نام: | عبر |
مزار: | صفد میں |
پیدائش: | 2038- قبل مسیح |
وفات: | 1574- قبل مسیح |
اولاد: | فلج بن عبر، یقطان |
والدین: | سلح(والد) |
خاندان: | ارفکسد (دادا) |
قابل احترام: | مسیحیت، یہودیت اور اسلام |
عبرانی بائبل کے مطابق عبر کی پیدائش یوم العالم کے 1723 ویں سال میں ہوئی۔ رومی تقویم کے مطابق یہ سال 3786 قبل مسیح ہے۔ عبر سام بن نوح کے پرپوتے اور فلج کے والد ہیں۔ عبر کی عمر کے چونتیسویں سال فلج کی پیدائش ہوئی۔[1] فلج کی پیدائش کے بعد عبر مزید 430 سال زندہ رہے۔[2] عبرانی بائبل کے مطابق عبر کی وفات 464 سال کی عمر میں ہوئی۔[3] عبر کی وفات یوم العالم کے 2187 ویں سال میں ہوئی جو رومی تقویم کے مطابق 3321 قبل مسیح ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.