From Wikipedia, the free encyclopedia
حمداللہ یا حمد بن تاجالدین ابیبکر بن حمد بن نصر مستوفی قزوینی فارسی کے نامور دانشور، شاعر، جغرافیہ دان، مورخ اور مصنف تھے۔
انھوں نے آٹھویں صدی ہجری میں بہت سی معروف کتب تحریر کیں جن میں ظفر نامہ، نزہت القلوب اور تاریخ گزیدہ قابل ذکر ہیں۔
انھوں نے تبریز کے بارے میں لکھاہے کہ منگولوں کے حملے اور حکومت سے قبل یہاں کے لوگ پہلوی فارسی بولاکرتے تھے مگر منگولوں کے دور حکومت میں آذری ترکی زبان بھی بولی جانے لگی جبکہ یہاں کے لوگوں کے لہجے و انداز بھی مختلف تھے۔
ان کا مزار قزوین شہر کے مشرق میں واقع ہے۔ ان کے مزار کو گنبد دراز بھی کہاجاتاہے۔ خاص اور انوکھے تعمیراتی انداز میں اس عمارت/مزار کو تعمیر کیاگیاہے جس میں ایک گنبد بھی واقع ہے۔گنبد کا مخروطی حصہ فیروزی رنگ کاہے۔ کتبوں اور پتھرو کی دیواروں پر صاحب مزار کے بارے میں تحریر کیاگیاہے۔ اس عمارت کے اندر متعدد تاریخی آثار موجود ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.