From Wikipedia, the free encyclopedia
بنی اسرائیل قبرستان یا یہودی قبرستان کراچی پاکستان میں واقع واحد یہودی قبرستان ہے۔ یہ قبرستان ایک بڑےمیوہ شاہ قبرستان کا حصہ ہے۔ سالوں سے اس میں کمی ہو رہی واقع ہو رہی ہے۔ قبرستان میں 5،000 قبروں کی گنجائش ہے۔[1][2][3]
اس وقت یہاں جتنی قبروں کے واضح آثار موجود ہیں ان کی تعداد سینکڑوں میں ہے لیکن تاریخی حوالے بتاتے ہیں کہ یہاں تقریباً 5 ہزار قبریں تھیں۔ اس وقت، تمام قبریں نہایت خستہ حالت میں ہیں۔ ہر جگہ کانٹے دار خودرو جھاڑیاں اگی ہوئی ہیں۔ 1980ء کے بعد سے یہاں ایک بھی تدفین نہیں ہوئی۔ قبروں کی مناسب انداز میں دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں۔ گینگ وار کے دوران، یہ شرپسندوں کے چھپنے کا ’مرغوب ٹھکانہ‘ ہے،رہی سہی کسر منشیات فروشوں اور منشیات استعمال کرنے والوں نے پوری کردی ہے۔ اسی وجہ سے عام لوگ ادھر کا رخ نہیں کرتے۔ پولیس اور رینجرز بھی آتے ہوئے گھبراتی ہے۔ ‘[4]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.