From Wikipedia, the free encyclopedia
الیکٹرانک سگریٹ ، جسے ای سگریٹ بھی کہا جاتا ہے، [notes 1] ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جو تمباکو نوشی جیسا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ ای سگریٹ کا استعمال "وَیپنگ" کہلاتا ہے۔ فوائد اور خطرات کے متعلق یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔ کسی فرد کے لیے یہ ممکنہ طور پر تمباکو نوشی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہیں، NHS انگلینڈ کے تخمینے کے مطابق یہ %95 کم نقصان دہ ہیں۔ [1] بالغوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں بھی اس کا استعمال بعد میں سگریٹ کے استعمال میں اضافے کا باعث دکھائی دیتا ہے۔ [2] [3] ان کے طویل مدتی اور آبادی کی صحت پر اثرات معلوم نہیں ہیں۔ [2] اگرچہ ضوابط کے تحت آنے والی نیکوٹین کی متبادل مصنوعات زیادہ محفوظ ہیں، لیکن تمباکو نوشی ترک کرنے کی کوشش کرنے والے لوگوں میں، ای سگریٹس کی ترک کروانے کی شرح زیادہ دکھائی دیتی ہے۔ دوسروں میں، یہ ترک کرنے کی شرح میں تبدیلی نہیں لاتے۔ اگرچہ مختصر مدت میں سنگین ضمنی اثرات کا خطرہ کم ہوتا ہے، لیکن وہ بہرحال واقع ہوتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.