آہیر یہ نام سنسکرت کے ابھیر سے ماخوذ ہے ہے جس کا مطلب گوالا ہے۔
آہیروں کی اپنی روایت ہے کہ ایک مرتبہ کسی برہمن نے ایک ویش لڑکی سے شادی کی اور ان کی اولاد کو امت سنگیہ ( ذات باہر )قرار دیا گیا پھر امت سنگیوں کی ایک بیٹی نے ایک برہمن سے شادی کی اور اس کی اولاد ابھیرکہلائی یعنی گوپی یا چرواہا اور بعد میں یہ لفظ بگڑ کر آہیر بن گیا آہیر بالخصوص دہلی کے جنوب گڑگاؤں اور روہتک کے علاوہ پھلکیاں ریاستوں سے ملحقہ علاقوں میں بھی ملتے ہیں وہ مغل دور میں دہلی سے آکر یہاں آباد ہوئے[1]
پنجاب میں ایک قبیلہ جس کی اصلیت کے حوالے سے مختلف قیاسات ہیں، نسب ان کا قطب شاہ سے ملتا ہے جن سے اعوان اور کھوکھر قبائل بھی ہیں۔ بعض محققین نے انھیں ہن بھی قرار دیا ہے۔[2] گوجر خان میں ان کے دو گاؤں بھیر آہیر اور آہیر ان کے گاؤں ہیں۔[3]
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.