From Wikipedia, the free encyclopedia
یوگا سنسکرت لفظ “یوگ“ سے ماخوذ ہے۔ ہندو مت کی روایات کے مطابق یہ ایک جسمانی اور روحانی نظم و ضبط ہے۔ یہ طریقہ ورزش ہندوستان میں شروع ہوا۔ یوگا، ہندو مت، بدھ مت اور جین مت میں دیکھا جا سکتا ہے۔[1][2][3] ہندو مت فلسفے کے چھہ ”استیک“ مسلکوں میں سے ایک ہے۔[4][5] جین مت میں یوگ تمام عمل، خواہ وہ ذہنی ہو زبانی ہو یا جسمانی، یہ تمام یوگ میں شامل ہیں۔ ہندو فلسفہ کے مطابق، مشہور یوگ، راج یوگ، کرم یوگ، گیان یوگ، بھکتی یوگ اور ہتھ یوگ ہیں۔
اپنی ابتدائی شکل میں ہڑپہ اور موئن جو دڑو کے زمانے سے اس کی مشق جاری تھی ہے اور یہ ویدوں کے ہندوستان سے بہت پہلے کی بات ہے کیپ مپل کا خیال ہے کہ کانسی کے اوئل دور میں بادشاہ چاند کے ساتھ متماثل قرار دیا جاتا تھا اور یوگا بادشاہ کشی کے اسطور سے وابستہ تھا۔ بعد ازاں اسے کائنات کے بار بار پیدا ہو کر پھر سے تباہ کیے جانے کے عمل کے ساتھ متشخص کیا جانے لگا۔ یوں اس نے باہم منحصر شیو شکتی کے تصور کی صلاحیت حاصل کی ۔ اپنشدوں کے کلاسیک دور سے پہلے اس میں آتما یا ادہی آتما یوگ جیسی ٹیکنیکی اصلاحات کا وجود دیکھنے کو نہیں ملتا ’’ وجود کی ہر حالت کی مذمت یا خاتمے ‘‘ کا سا کوئی مقصد۔ میتری اپنشد میں درج ہے کہ یوگ کا مقصد کسی وجود کو نفسی جسمانی اعتبار سے ایک وحدت دینا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یوگ کی مختلف اشکال وجود میں آئی۔ ہتھ یوگا کے ذریعہ جسمانی اور ذہنی توانائیوں کو قابو میں رکھا جاتا ہے۔ منتر یوگ میں منتروں وغیرہ کی جپ اور تپسیا سے ارفع ترین کے ادراگ کی کوشش کی جاتی ہے۔ ذہنی قوتوں کو باطنی اصوات کے ساتھ وصال دینے کی کوشش لایہ یوگا کہلاتی ہے۔ یوگا کی اس شکل میں شانس کو مشقوں کو خاص مقام حاصل ہے۔[6]
بھگوت گیتا (نغمئہ یزدانی) میں یوگ کے تین راستے بتائے گئے ہیں۔ 1۔ کرم یوگا 2۔ بھگتی یوگا 3۔ گیان یوگا
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.