ہلدی

پودا جو کھانے میں استعمال ہوتا ہے۔ From Wikipedia, the free encyclopedia

ہلدی

ہلدی (Turmeric) (سائنسی نام: Curcuma longa) ادرک خاندان کا ایک پودا ہے۔[1] یہ جنوب مشرقی ہندوستان کا مقامی پودا ہے۔[2]۔ اس کا اصلی رنگ قدرتی زردی مائل ہوتا ہے اور اس میں زیادہ چمک دمک نہیں ہوتی۔ کی خوبیاں اپنے اندر سموئے ہوئے اس کا استعمال سوزش کم کرنے والی ادویات کے طور پر بھی ہوتا ہے۔ ہلدی میں ایک جزو کرکومن (curcumin) بہت اہم ہے یہ بہت سی اقسام کے کینسر روکنے میں مددگار ہے۔ یہ بڑی آنت، پروسٹیٹ، پھیپڑے، جگر معدے، سینہ، بیضہ دانی اور دماغ کے سرطان، رسولی میں خون کی نئی رگیں بننے کا عمل روک دیتا ہے۔

Thumb
ہلدی کا پودا

ہلدی کے فوائد

ہلدی جسم میں دوران خون کی روانی بہتر بناتی ہے۔ خون کو پتلا کرنے والی قدرتی دوا ہے۔ ماہرین صحت کینسر کے علاوہ ہلدی کو جوڑوں کے درد میں بھی مفید بتاتے ہیں۔ ہلدی بہترین جراثیم کش ہے، زخموں کے علاج کا قدرتی ذریعہ ہے۔

ہلدی میں غذائیت کی مقدار

فیس وگرام ہلدی میں غذائیت کی مقدار کچھ یوں ہے۔

  • وٹامن سی 26 ملی گرام
  • وائٹ مینائی 3.1 ملی گرام
  • وٹامن کے 13.4 مائیکرو گرام
  • کاربوہائیڈریٹس 65 گرام
  • فائبر 21 گرام
  • چکنائی 10 گرام
  • پروٹین 8 گرام
  • سوڈیم 38 ملی گرام
  • پوٹاشیم 2.525 گرام
  • میگنیشیم 193 ملی گرام
  • کیلشیم 183 ملی گرام
  • آئرن 41.45 ملی گرام
  • فاسفورس 268 ملی گرام
  • زینک 4.35 ملی گرام
  • میگنیز 7.8 ملی گرام

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.