بھارتی گلوکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
ہرشدیپ کور (انگریزی: Harshdeep Kaur) (ولادت: 16 دسمبر 1986ء) ایک بھارتی گلوکارہ ہے، جن کو بالی وڈ میں ہندی، پنجابی اور صوفی گانوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ ہرشدیپ کور صوفیانہ نغموں کی وجہ سے "صوفی کی سلطانہ" کے نام سے مشہور ہیں۔[8] کور بالی وڈ کی ایک اہم گلوکارہ ہیں۔ ہرشدیپ کور کی عمر سولہ سال تھیں جب انھوں نے بالی وڈ کا پہلا گانا "سجنا میں ہاری" جاری کیا۔
ہرشدیپ کور نے ہندی، پنجابی، ملیالم، تمل اور اردو سمیت متعدد بھارتی زبانوں میں فلمی موسیقی کے نغمے ریکارڈ کیے اور خود کو بھارتی سنیما کی ایک معروف پس پردہ گلوکارہ کے طور پر قائم کیا۔ انھوں نے نے ممتاز موسیقی ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔[9]
ہرشدیپ کور کی پیدائش 16 دسمبر 1986ء کو دہلی میں سویندر سنگھ کے ہاں ہوئی تھی۔[10][11] وہ ایک موسیقی پس منظر سے ہیں۔ہرشدیپ کور کے والد، سویندر سنگھ، موسیقی کے آلات کی ایک فیکٹری کے مالک ہیں۔
ہرشدیپ کور نے 20 مارچ 2015ء کو ممبئی میں سکھ روایتی تقریب کے مطابق اپنے بچپن کے دوست منکیت سنگھ سے شادی کی تھی۔[12] ان کا پہلا بچہ، ایک لڑکا ہے جو 2 مارچ 2021 ء کو پیدا ہوا۔[13][14]
سال[ا] | ایوارڈز | درجہ | فلم / البم | گانا | نتیجہ | حوالہ |
---|---|---|---|---|---|---|
2011ء | بگ اسٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈ | راک سٹار | کتیا کروں | نامزد | [15] | |
2012ء | فلم فیئر اعزاز | فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ | نامزد | [16] | ||
گلوبل انڈین میوزک اکیڈمی ایوارڈ | بہترین پس پردہ گلوکارہ | نامزد | [17] | |||
بین الاقوامی بھارتی فلم اکیڈمی ایوارڈ | بہترین پس پردہ گلوکارہ | نامزد | [18] | |||
مرچی میوزک ایوارڈ | سال کی خواتین آواز | نامزد | [19] | |||
پروڈیوسر گلڈ فلم ایوارڈ | بہترین پس پردہ گلوکارہ | نامزد | [20] | |||
2013ء | انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈ | بہترین گلوکارہ | بنی عاشق دا کلمہ | بنی عاشق دا کلمہ | فاتح | [21] |
2014ء | گلوبل انڈین میوزک اکیڈمی ایوارڈ | بہترین بھجن البم | میں اونکر | — | فاتح | [22] |
2015ء | مرچی میوزک ایوارڈز، پنجاب | سال کی خواتین آواز | پنجاب 1984 | رب میری عمر" (لوری) | نامزد | [23] |
پی ٹی سی پنجابی فلم ایوارڈ | بہترین پس پردہ گلوکارہ | فاتح | [24] | |||
2016ء | لکس اسٹائل ایوارڈ | بہترین پس پردہ گلوکارہ | بن روئی | بلے بلے | نامزد | [25] |
2018ء | زی سین ایوارڈ | سال کا بہترین گانا[ب] | رئیس | ظالما | نامزد | [26] |
اسکرین ایوارڈ | بہترین پس پردہ گلوکارہ | رازی | دلبارو | فاتح | [27] | |
2019ء | انٹرٹینمنٹ کا باپ ایوارڈ | بہترین پس پردہ گلوکارہ | فاتح | [28] | ||
فلم فیئر اعزاز | فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ [پ] | نامزد | [29] | |||
بین الاقوامی بھارتی فلم اکیڈمی ایوارڈ | بہترین پس پردہ گلوکارہ [پ] | فاتح | [30] | |||
مرچی میوزک ایوارڈ | سال کی خواتین آواز | نامزد | [31] | |||
سال کا بہترین گانا | نامزد | |||||
ریل مووی ایوارڈ، سی این این نیوز 18 | بہترین پس پردہ گلوکارہ | فاتح | [32] | |||
زی سین ایوارڈ | بہترین پس پردہ گلوکارہ [پ] | فاتح | [33] | |||
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.