From Wikipedia, the free encyclopedia
گری راج سنگھ (انگریزی: Giriraj Singh) (ولادت: 8 ستمبر 1952ء) بھارت کے سیاست دان ہیں جن کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے۔ وہ مودی کی دوسری وزارت میں حلبیات و سمکیات کے وزیر ہیں۔
گری راج سنگھ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
وزیر برائے مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری | |||||||
آغاز منصب 30 مئی 2019 | |||||||
وزیر اعظم | نریندر مودی | ||||||
وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتیں | |||||||
مدت منصب ستمبر 2017 – مئی 2019 | |||||||
| |||||||
وزیر مملکت برائے بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتیں | |||||||
مدت منصب 9 نومبر 2014 – 3 ستمبر 2017 | |||||||
رکن پارلیمان از لوک سبھا | |||||||
آغاز منصب 23 مئی 2019 | |||||||
| |||||||
مدت منصب 16 مئی 2014 – 25 مئی 2019 | |||||||
| |||||||
رکن بہار ودھان پریشد | |||||||
مدت منصب 2002 – مئی 2014 | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 8 ستمبر 1952ء (72 سال) | ||||||
شہریت | بھارت [1] | ||||||
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی [1] | ||||||
اولاد | 1 | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ مگدھ | ||||||
پیشہ | سیاست دان [1] | ||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
درستی - ترمیم |
گری راج سنگھ کی ولادت بھارت کی ریاست بہار کے لکھی سرائے ضلع کے برہیا نامی گاؤں میں ہوئی۔ ان کے والد کا نام رام اوتار اور والدہ تارا دیوی ہیں۔[2][2] انھوں نے 1971ء میں مگدھ یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی۔[2][3] ان کی شادی اما سنہا سے ہوئی اور ان کی ایک بیٹی ہیے۔
2005ء تا 2010ء وہ حکومت بہار میں وزیر تھے۔ وہ ابتدا سے ہی نریندر مودی کے زبردست مداح رہے ہیں۔ انھوں علی الاعلان مودی کی تائید کی اور ایک لمبے عرصے سے ان کے وزیر اعظم ہونے کی وکالت کرتے رہے ہیں۔ بہار میں بی جے پی جدیو اتحاد ختم ہونے کے بعد نتیش کمار نے جن وزرا کوبرطرف کیا تھا ان میں گری راج سنگھ کا نام بھی نمایاں تھا۔ وہ بہار اسٹیٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کے 16 رکنی انتخابی کمیٹی کے رکن ہیں۔ وہ رکن پارلیمان ہیں اور 2014ء کے انتخابات میں نوادا لوک سبھا نشست کی جیت حاصل کی تھی۔[4] 2016ء میں وہ اس وقت سرخیوں میں آئے جب انھوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ایک ہی تعداد میں بچے پیدا کرنے چاہیے۔[5] اکتوبر 2016ء میں انھوں نے ہندو کو زیادہ بچے پیدا کرنے چاہیے۔ 2016ء میں انھوں نے کہا کہ ہندو کی تعاد بھارت میں اور بڑھنی چاہیے۔[6][7]
گری راج سنگھ ایک ہندو وادی نیتا کے طور پر معروف ہیں۔ مئی 2019ء میں مودی کی دوسری وزارت میں کابینہ بھارت میں شامل کیے گئے۔ انھوں نے بیگو سرائے لوک سبھا حلقہ سے بھارت کے عام انتخابات، 2019ء میں سی پی آئی کے قدآور امیدوار کنہیا کمار کو سکشت دے کر لوک سبھا کی نشست اپنے نام کی تھی۔[8][9]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.