کعب رسول اللہ کے آٹھویں پشت پر جد امجد ہیں۔ آپ تمام عرب کے سردار تھے۔ آپ ایک عظیم خطیب تھے۔ آپ ایام حج اور اہم دنوں پر خطبات دیا کرتے تھے۔
کعب بن لوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 60ء (عمر 1963–1964 سال) |
زوجہ | مخشیۃ بنت شیبان بن محارب، رقاش بنت رکبۃ بن بلبلۃ بن کعب |
اولاد | مرہ بن کعب |
والد | لوی بن غالب |
والدہ | ماویہ بنت کعب بن القین |
درستی - ترمیم |
تعارف
آپ کا نام کعب اور کنیت ابو ہصیص تھا۔ آپ کے والد کا نام لوی بن غالب اور والدہ کا نام ماویہ بنت کعب بن القین تھا۔ [1]
آپ کا سلسلہ نسب کچھ یوں ہے کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان
کعب رسول اللہ کے آٹھویں پشت پر جد امجد ہیں۔ آپ تک رسول اللہ کا شجرہ نسب کچھ یوں ہے۔ محمد ﷺ بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب [2]
خطبات
کعب بن لوی پہلے شخص تھے جنھوں نے عروبہ کے دن لوگوں کو جمع کیا اور اس دن خطبہ دیا۔ کہا جاتا ہے کہ آپ نے عروبہ نامی دن کا نام بدل کر جمعہ رکھ دیا جبکہ بعض مورخین کے نزدیک آپ نے یہ نام نہیں رکھا بلکہ اس کا نام جمعہ تب رکھا گیا جب اسلام آیا۔ [3] آپ بہت بڑے خطیب تھے۔ آپ کے خطبوں میں اہم موضوعات کو زیر بعث لایا جاتا جیسے حقوق انسانی اور دفاع۔ محمد رسول اللہ ﷺ کی ولادت کی بشارت بھی آپ نے ایک خطبے میں دی تھی جس میں کہا کہ
- نرمی رکھو اور صلہ رحمی پر توجہ دو، اپنے وعدہ کو وفا کرو، اپنی دولت کو تجارت کے ذریعے زیادہ کرو، سخاوت بڑھاؤ، کعبے کی عزت اور شرف کو سمجھو، جلدی بہترین خوشخبری آئے گی اور آخری نبی جلد ظہور فرمائیں گے اور یہ خبر موسی اور عیسی بھی لائے تھے۔ [4]
سیرت
عربوں میں کعب بہت بڑا مقام رکھتے تھے۔ آپ سیادت کی صفات سے متصف اور مشہور و مقبول تھے۔ اہل عرب نے اپنے سال کا آغاز کعب کے روز پیدائش سے کرتے تھے اور یہ سلسلہ واقعہ فیل تک جاری رہا۔ [5] آپ بہت بڑے خطیب تھے۔ آپ کے خطبوں کی شہرت دور دور تک تھی۔ سب سے پہلے امابعد کا تلفظ آپ نے ہی رائج کیا۔ [6] آپ عروبہ کے دن اور حج کے ایام میں لوگوں کو خطبات دیا کرتے تھے۔ [7]
ازواج و اولاد
کعب بن لوی کی دو بیویاں تھیں جن کے نام مخشیۃ بنت شیبان بن محارب اور رقاش بنت رکبۃ بن بلبلۃ بن کعب تھا۔ مخشیۃ سے مرہ اور ہصیص اور رقاش سے عدی پیدا ہوئے تھے۔ آپ کے بیٹوں کے نام درج ذیل ہیں۔
- مرہ
- ہصیص
- عدی
عدی بن کعب کی نسل سے نامور صحابی رسول اور خلفیہ دوم حضرت عمر فاروق اور ہصیص کی نسل سے حضرت عمرو بن عاص تھے۔ [8]
حوالہ جات
جمعہ قائم کرنے کا حوالہ
حوالہ جات
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.